Manmohan Singh, Sonia and Rahul Gandhi to campaign for Karnataka Assembly polls
کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم منموہن سنگھ، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر را ہول گاندھی مہم چلائیں گے ۔ ریاست میں 5مئی کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ 23 اپریل سے کانگریس کی 10 روزہ مہم شروع ہورہی ہے ۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی رامیشورا نے بنگلور میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ 29اپریل کو وزیراعظم منموہن سنگھ ہبلی، دھارواڑاوربنگلور میں جلسہ عام سے مخاطب کریں گے ۔ 23اپریل کو بیجا پور، رائچور اور بلاری میں را ہول کا خطاب ہو گا۔ 26اپریل کو سونیا گاندھی منگلور، چگمنگلور، گلبرگہ اور بلگام میں خطاب کریں گے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں