US doubles non-lethal aid to Syria rebels
امریکی وزیر خارجہ جان کیری شامی اپوزیشن کے غیر ملکی حامیوں کے ایک اجلاس میں باغیوں کو واشنگٹن کی جانب سے غیر ہلاکت خیز( سازو سامان کی) امداد میں اضافہ کی تجویز پیش کریں گے ۔ استنبول میں اتوار کو فرینڈس آف سیریا(محبان شام) کا ایک اجلاس مقرر ہے جس میں جان کیری یہ اعلان کریں گے ۔ فرینڈس آف سیریا میں یوروپی اورعرب ممالک کے علاوہ امریکہ بھی شامل ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے جان کیری کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو بتایاکہ اضافی امداد سے اعتدال پسند اپوزیشن گروپس کو فائدہ پہنچے گا۔ جن میں سیرین اپوزیشن کولیشن، مقامی کونسلس، سیول سوسائٹی، تنظیمیں اور سپریم ملٹری کونسل شامل ہے ۔ عہدیدار نے بتایاکہ امدادی پیکیج پر اپوزیشن قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں