UN chief condoles deaths in Savar bldg collapse
اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس ہفتہ ڈھاکہ کے قریب ایک گارمنٹ فیکٹری کے انہدام کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ سکریٹری جنرل بانکی مون کے ترجمان نے کل بھیانک حادثہ پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے اپنا پرخلوص اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ان افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا جن کے قریبی رشتہ دار اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے اور اس سانحہ سے متاثر ہوئے۔ سکریٹری جنرل بان کی مون سے کہاکہ عالمی ادارہ 8منزلہ رانا پلازا کے متاثرین کیلئے درکار کوئی بھی مدد دینے کیلئے تیار ہے جو منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں زائد از310 اموات عمل میں آئیں۔ بان کیمون نے اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں