'Saira Banu Told Me, If I Had A Son, He Would Be Like Me': SRK
بالی و وڈ کے  مشہور اداکار شاہ رخ خان کی زندگی میں  اس وقت ایک یاد گار لمحہ کا اضافہ ہوا جب شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے  ان سے  کہاکہ اگر میرا بیٹا ہوتا تو بالکل تمہارے  جیسا ہوتا۔ شاہ رخ خان نے  حال میں  ہندوستانی سینما کے  100 سال پورے  ہونے  کے  موقع پر فلم فئیر میگزین کا خصوصی شمارہ جاری کرتے   ہوئے  کہاکہ جب میں  اس میگزین کیلئے  دلیپ کمار صاحب کے  گھر پر وشٹنگ کر رہا تھا تو سائرہ بانو جی میرے  آئیں  اور میرے  بالوں  پر ہاتھ پھیرتے  ہوئے  کہاکہ اگر میرا اور دلیپ صاحب کا کوئی بیٹا ہوتا تو بالکل تمہارے  جیسا ہوتا۔ شاہ رخ خان نے  کہاکہ شوٹنگ کے  دوران میرے  لئے  یہ لمحہ نہایت اہم اور یادگار لمحہ تھا۔ شاہ رخ نے  مزید کہاکہ سائرہ جی سے  یہ بات سننے  کے  بعد ایسا محسوس ہوتا ہے  کہ اگر وہ اسٹار نہیں  بنتے  تب بھی ان کی زندگی کامیاب ہو جاتی۔ بہرحال انہوں نے  کہاکہ دلیپ کماراور امیتابھ بچن کے  ساتھ شوٹنگ کر کے  ان کا کیرئیر مکمل ہو گیا ہے  کیونکہ ان کے  ساتھ شوٹنگ کرنا بذات خود بڑی کامیابی ہے ۔ 





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں