Election Commission of Pakistan concerns over terrorists attack on candidates
پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں جاری سیاسی سرگرمیوں کو شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتوار کو بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں کوہاٹ پشاور، صوابی کے مضافات میں جبکہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کے کوئٹہ میں انتخابی دفاتر، کارنر میٹنگز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان 2دھماکوں میں کم ازکم 12افرادہلاک اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے رفیق آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی کے 32 سے امیدوار امیر الرحمن کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعہ میں امیر الرحمن محفوظ رہے ۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ فیض آباد میں ایک آزاد امیدوار شمس مینگل کی کارنر میٹنگ کے قریب بم دھماکے میں بھی ایک بچہ ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے اتوار کو کوہاٹ کی مقامی پولیس کے مطابق وہاں دھماکے کا نشانہ اور کزئی ایجنسی کے حلقہ این اے 39 سے آزاد امیدوار سید نور اکبر کا انتخابی دفتر بنا۔ صوبہ خیبر پختوانخوا میں انتخابی مہم کے آغاز کے بعد سے امیدواروں کے قافلوں ، جلسوں اور دفاتر کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں