China intended to limit US operations in West Pacific
چین کی جانب سے اپنے دفاعی بجٹ اور فوج کی تیزی کی رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنٹگان نے بتایاکہ علاقائی بالادستی کا مقصد مغربی بحرالکاہلی علاقہ میں امریکی سرگرمیوں کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔ مشرقی ایشیاء اور بحرالکاہل کے علاقہ کے سکیورٹی امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے دفاع ڈیوڈ ہیلوی نے بتایاکہ فوجی اخراجات اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار پر ہمیں حقیقی تشویش ہے۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہیلوی نے بتایاکہ چین کے دفاعی بجٹ کی لاگت اس وقت 120 ملین ڈالرس ہے اور گذشتہ 2دہوں سے اس میں سالانہ 10فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چین کے فوجی اخراجات میں مکمل شفافیت موجود نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ امریکہ چین کی جانب سے زیر فروغ متعدد صلاحیتوں پر بھرپور توجہ کررہا ہے۔ ہیلوی نے بتایاکہ ہم چین کی جانب سے اس کے نیوکلئیر صلاحیتی افواج کے اخراجات پر گہری ومحتاط نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زیر بحر جنگی صلاحیتوں بشمول آبدوزوں، جن میں نیوکلئیر توانائی اور روایتی ڈیزل سے چلنے والے آبدوزیںاور ان کے ساتھ ہی ساتھ طویل فاصلاتی روایتی حملہ آور اسلحہ سسٹم جو صحت کے ساتھ نشانہ لگایت ہیں میں سرمایہ کاریاں شامل ہیں۔ ان میں بالسٹک اور کروز میزائل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان سرگرمیوں کو ہم محکمہ دفاع اور انسداد رسائی اور علاقائی محرومی طرز کی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں جس کے قیام اور جس پر عمل آوری کا مقصد امریکہ یاد یگر افواج کی مغربی بحرالکاہلی علاقہ میں سرگرمیوں کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں