15 dead in heavy Syrian air attack
شام میں صدر بشارالاسد کی فوج نے جلب شہر کے ایک ضلع پر فضائی حملہ کیا جس میں 9 بچوں سمیت 15 لوگ جاں بحق ہو گئے ۔ شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں کر د نے سرکاری فوج کے خلاف مورچہ سنبھال رکھا ہے ۔ اس شہر پر قبضہ کرنے کیلئے فوج پچھلے 9 مہینوں سے برسر پیکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسد کی فوج کے طیاروں نے حلب کے شیخ مقصود ضلع پر حملہ کیا۔ حملہ میں 15افراد مارے گئے ہیں لیکن برطانیہ میں واقع شامی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی لوگ حملے میں شدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔ اسد کی فوج کے فضائی حملہ کے جواب میں مرد لڑاکو نے شیخ اسد ضلع کے باہری علاقہ میں واقع ایک چوکی پر حملہ کر کے 5 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ 24 مہینوں سے شام میں اسد کے خلاف جاری لڑائی میں اب تک کئی ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں ۔ اسد حکومت کاکہنا ہے کہ ان باغیوں کو کٹر اسلامی تنظیموں ، ترکی اور سنی اکثریتی خلیجی ممالک سے پیسہ اور ہتھیار کی سپلائی کی جاتی ہے ۔ اسد کے خلاف لڑاکوں نے ملک کے کئی مشرقی اور شمالی علاقوں پر اپنا قبضہ کیا ہوا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں