Russia slams US 'interference' for vowing to continue NGO funding
روس نے آج الزام لگایا ہے کہ امریکہ اس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔ قبل ازیں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے روس کو غیر حکومتی اداروںکی تلاشی کارروائیوں کو کسی "تعاقب" کے مماثل قرار دیا تھا۔ وزارت خارجہ روس کے ترجمان الگزینڈر لوکاشوچ نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نلند کے ریمارکس طنزیہ اور اشتعال انگیز ہیں۔ نلند نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں کہا تھا کہ امریکہ نے روس کے بعض حقوق گروپس کو رقومات کی فراہمی جاری رکھی ہے۔ امریکہ کی دانست میں یہ گروپس مصائب میں گھرے ہوئے ہیں۔ وکٹوریہ نلند نے روس کے غیر حکومتی اداروں کی "معمول کی چیکنگ کے اقدامات کو ایک "تعاقب" کے مماثل قرار دیا تھا۔ لوکاشوچ نے کہا کہ نلند کا یہ بیان کہ بعض حقوق گروپس کو درمیانی آدمیوں کے ذریعہ امریکی مالی امداد جاری ہے" ہمارے داخلی امور میں راست مداخلت ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں