Israel fires into Syria and destroys machine-gun position in Golan Heights
وزیر دفاع اسرائیل کے شام کی جانب سے کسی بھی فائرنگ کو فوری خاموش کردینے کے عہد کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے کہاکہ مشین گن کے ایک مورچہ کو جو گولان کی پہاڑیوں پر قائم کیا گیا اور جہاں سے اسرائیل پر دوبار فائرنگ کی گئی تھی تباہ کردیا گیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر کے صفحہ پر وزیراعظم اسرائیل کے دفتر کے ایک ترجمان اوفیرجنڈلمین نے کہاکہ آئی ڈی ایف افواج نے شامی مشین گن کے گھونسلے کو تباہ کردیا ہے جو 24گھنٹے کے اندر کم ازکم دوبار اسرائیلی طلایہ گرد پارٹیوں پر فائرنگ کرچکا تھا۔ یہ طلایہ گرد پارٹیاں اسرائیلی سرحد کے تحفظ کیلئے سرگرم تھیں۔ اسرائیل کے نئے وزیر دفاع موشے یالون نے آج عہد کیا تھا کہ وہ شام کی جانب سے اسرائیل پر فائرنگ کرنے والی کسی بھی بندوق کو فوری خاموش کردیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی اور شام کی جانب سے فائرنگ کا فوری جواب دیا جائے گا اور شام کی بندوقوں کو خاموش کردیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے ایک دبابہ شکن گائیڈ میزائل تاموز استعمال کرتے ہوئے شامی چوکی پر فائرنگ کی اور مشین گن تباہ کردی۔ کسی اسرائیلی فوج کی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔ تاہم 2شامی فوجی زخمی ہوگئے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں