Contemporary urdu journalism scenario seminar
صحافت کا عصری منظر نامہ کے زیر عنوان سہ روزہ سمینار کا جمعہ 29 مارچ کو یہاں پریس کونسل آف انڈیا کے سربراہ جسٹس مارکنڈے کاٹجو افتتاح کریں گے۔ موقر روزنامہ آزاد ہند کے سابق مدیر احمد سعید ملیح آبادی(ایم پی) کی صدارت میں اس صحافتی سمینار کا اہتمام دہلی اردو اکیڈمی نے کیا ہے۔ یہ اطلاع سمینار کے کنوینر نے یہاں جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔ ریلیز کے مطابق مہمان خصوصی کی حیثیت سے روزنامہ اعتماد کے ایڈیٹر نسیم عارفی شرکت کریں گے۔ استقبالیہ اور تعارفی کلمات پروفیسر اختر الواسع اور پروفیسر عبدالحق پیش کریں گے۔ اس قومی سمینار کا افتتاحی اجلاس 29مارچ کی شام سے شروع ہوگا جب کہ 30 اور 31 مارچ کو مقالات پیش کئے جائیں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں