Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2014-09-25 - بوقت: 19:29

24 گھنٹوں میں 19 ممالک کا سفر - نیا عالمی ریکارڈ

Comments : 0
Norwegian-trio-travel-to-19-countries-in-24-hours
ناروے کے تین باشندوں نے24گھنٹوں میں 19ممالک کا سفر کرکے ایک دن میں سب سے زیادہ ممالک کا سفر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ نیا ریکارڈ39سالہ گنارگارفورس،42سالہ تے ینگ پاک اور38سالہ اوینڈ جوپویک نے سابقہ17ممالک کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 24گھنٹوں میں19ممالک کا سفر کر کے قائم کیا۔ مسافرین نے اپنی ریکارڈ ٹرپ کا آغاز گزشتہ ہفتہ نصف شب کو یونان اور بلغاریہ کے درمیان سرحد سے کیا۔ ’’دی لوکل‘ نے یہ اطلاع دی ۔ اس ٹیم نے اتوار کی شب لیچسٹائن میں سفر کے خاتمے سے قبل مقدونیہ، کوسوو، سربیا، کروشیا، بوسنیا ، سلووینیا، آسٹریا، ہنگری، سلوواکیا، چک جمہوریہ، جرمنی، نیدر لینڈس ، بلجیم، لکژم برگ، فرانس کا سفر کیا۔گارفورس نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں بھیانک بارش اوریونان میں کرایہ کی کار کے کچھ مسائل کے سوا، بقیہ سفر آسان رہا۔

Norwegian trio travel to 19 countries in 24 hours, set new world record

0 comments:

Post a Comment