لوک سبھا انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

لوک سبھا انتخابات کیلئے ترنمول کانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

کولکتہ۔
(آئی اے این ایس)
بنگال کے ممتاز اداکار دیو، فلمی شخصیتیں من من سین، سگتا بدی رائے اور سابق ہندوستانی ساکر کیپٹن بھائی چنگ بھوٹیا لوک سبھا انتخابات کی ترنمول کانگریس امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ پارٹی صدر ممتابنرجی نے آج یہ اعلان کیا۔ اس فہرست میں دیگر کئی مشہور ثقافتی شخصیتیں اور غیر سیاسی افراد بھی شامل ہیں۔ بھوٹیا دارجلنگ سے اور دیو ضلع مغربی مدنا پور کے گھاٹل علاقہ سے مقابلہ کریں گے۔ افسانی بنگالی ادارہ سچترا سین کی بیٹی من من جو خود بھی مشہور فلم اداکارہ ہیں، بنکورہ سے انتخابی میدان میں اتریں گی۔ انقلابی قائد نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پڑ پوتے سگتا بوس جو ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرہیں، انہیں جادھو پور سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کی والدہ کرشنا نے اسی حلقہ سے 1998،1996 اور 1999 میں تین مرتبہ انتخابات میں کامیاب حاصل کی تھی۔ مشہور بنگالی بینڈ، بھومی کی گلوکارہ سمترا رائے کو ضلع مالدہ میں شمالی مالدہ حلقہ سے میدان میں اتارا جارہا ہے۔ تھیٹر شخصیت ارپت گھوش نے جنوبی ضلع دیناج پور کے بالور گھاٹ سے ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ مدنا پور میں سینئر بنگالی اداکارہ سندھیا رائے ترنمول کی امیدوار ہوں گی۔ ممتاز گلوکارہ اندرانل سین ضلع مرشد آباد کے برہمپور حلقہ سے قسمت آزمائی کریں گی جہاں کانگریس کی جانب سے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری کودوبارہ میدان میں اتارے جانے کی توقع ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی اعلان کیا کہ بنگالی میٹنی آئڈول اور موجودہ ارکان پارلیمنٹ ستابدی اور تپس پال کو بیر بھوم اور کرشنا نگر حلقوں سے دوبارہ نامزد کیاگیا ہے۔ ساکر کے سابق ہندوستانی کیپٹن پرسون بنرجی کو جنہوں نے گذشتہ سال ضمنی انتخابات میں ہوڑہ لوک سبھا نشست سے کامیابی حاصل کی تھی، اسی نشست سے دوبارہ نامزد کیاگیا ہے۔

Trinamool Congress releases Lok Sabha poll list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں