ودیا ساگر راؤ کی بحیثیت مہاراشٹرا گورنر حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-31

ودیا ساگر راؤ کی بحیثیت مہاراشٹرا گورنر حلف برداری

ممبئی
پی ٹی آئی
تلنگانہ کے ایک مشہور بی جے پی سیاسی لیڈر چننا مانینی ودیا ساگر راؤ نے آج مستعفیٰ گورنر شنکر نارائنن کی جگہ پر بحیثیت گورنر حلف لیا ۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے گورنر کا عہدہ سنبھالا۔ ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موہت شاہ نے حلف دلایا ۔ تقریب میں راؤ کی اہلیہ کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان ، ڈپٹی وزیر اعلیٰ اجیت پوار ، تلنگانہ بی جے پی چیف کشن ریڈی، مرکزی وزیر نتن گڈ کری اور بی جے پی ارکان اسمبلی بھی موجود تھے ۔ حلف برداری کے بعد ہندستانی فضائیہ نے راؤ کو گارڈ آف آنر دیا۔ راؤ کو گجرات کے گورنر اوم پرکاش کھولی جنہیں شنکر نارائنن کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر ا گورنر کی بھی اضافی ذمہ داری دی گئی تھی ، کے مقام پر گورنر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔73سالہ راؤ کا تعلق ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے ہے، اس سے قبل وہ اٹل بہاری واجپائی حکومت میں ریاستی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

CH Vidyasagar Rao sworn-in as Maharashtra governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں