جان کیری - امریکہ کے نئے وزیر خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

جان کیری - امریکہ کے نئے وزیر خارجہ

امریکی سینٹ نے غالب رائے شماری کے ذریعہ وزیر خارجہ کے عہدہ کیلئے صدر بارک اوباما کی پسند سینٹر جان کیری کے انتخاب کی تصدیق کر دی۔ ریپلیکن اور ڈیموکریٹ دونوں اراکین نے انہیں رخصت پذیر ہلاری کلنٹن کا مناسب جانشین قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ہلاری کلنٹن جمعہ یکم فروری کو اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ قومی امکان ہے کہ جان کیری جمعہ ہی کے روز اپنے نئے منصف کا حلف اٹھالیں گے ۔ نئے وزیر خارجہ کی منظوری کے لئے رائے شماری کل امریکی سینٹ میں ہوئی۔ جان کیری کو ووٹنگ میں 94 و وٹ ملے جبکہ ان کے خلاف محض تین و وٹ پڑے ۔

John Kerry confirmed as next US Secretary of State

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں