Kuwait concerned over rise in disputes in Arab world
کویت نے عرب ممالک کے مابین بڑھتے تنازعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ شام کے بڑھتے بحران سے بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ امیر کوویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کویت سٹی میں 25 ویں عرب چوٹی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم عرب میں تنازعات سے "ہمارے وجود، اقدار، امیدواروں اور امنگوں کی بیخ کنی میں اضافہ ہوگیا ہے اور چینلجوں کا سامنا کرنے کی ہماری قابلیت کو قربان کرکے ہم ان مسائل میں پہلے سے گھرے ہوئے ہیں"۔ نیوز ایجنسی کونا نے یہ اطلاع دی۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ 1961ء میں عرب لیگ میں شامل ہونے کے بعد سے کویت پہلی بار اس کل عرب چوٹی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ شیخ صباح نے کہاکہ عرب ممالک کے مابین "اتحاد کیلئے دیانتدارانہ موقف کی ضرورت ہے۔ ہمیں اختلافات کو حل کرنا چاہئے اور تنازعات پر قابو پانے مل جل کر کام کرنا چاہئے"۔ امیر کویت نے کہاکہ جب تک پس منظر میں اختلافات ہیں، عرب لیگ ارکان کسی متحدہ کارروائی کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ 2014ء کی اس چوٹی کانفرنس کا موضوع "اتحاد برائے مستقبل" ہے۔ یہ چوٹی کانفرنس کئی علاقائی مسائل سے نمٹ رہی ہے۔ اس دو روزہ چوٹی کانفرنس میں 13عرب ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہیں جن میں عدلی منصور(مصر)، اور شیخ الثانی(امیر قطر) شامل ہیں۔ دیگر عرب ممالک نے اس چوٹی کانفرنس کیلئے اعلیٰ وفود بھیجے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں