سرمئی شام کا اجالا - پروفیسر بیگ احساس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-06-07

سرمئی شام کا اجالا - پروفیسر بیگ احساس

chaharsu-baig-ehsas-number
سوانحی اشاریہ بشکریہ :
محمد انعام الحق (اسلام آباد)
ماخذ : اردو جریدہ "چہارسو" (راولپنڈی ، پاکستان)
بانی مدیر اعلیٰ: سید ضمیر جعفری
جلد : 27 ، شمارہ : مئی-جون 2018

نوٹ: مذکورہ شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔

نام : محمد بیگ
قلمی نام : بیگ احساس
والد : مرزا خواجہ حسن بیگ
وطن : حیدرآباد دکن
تاریخ پیدائش : 10 / اگست 1948

پتہ :
8-1-398/PM/416
یاسر انکلیو
فلیٹ نمبر 401
پیراماؤنٹ ہلز ، ٹولی چوکی
حیدرآباد - 500008
موبائل : 9849256723

تعلیم :
  • بی۔اے (عثمانیہ یونیورسٹی) ، 1975
  • ایم۔اے (اردو) ، عثمانیہ یونیورسٹی ، 1979
  • پی۔ایچ۔ڈی (اردو) ، یونیورسٹی آف حیدرآباد ، 1985

شادی : 22 / دسمبر 1975
اولاد : فرح تزئین ، مرزا خاور حسن بیگ ، شیبا سمین ، ثوبیہ نوشین ، مرزا کاشف حسن بیگ ، مرزا عماد بیگ

مشاغل ، ملازمت :
  • لکچرار ، عثمانیہ یونیورسٹی ، 1984
  • ریڈر ، عثمانیہ یونیورسٹی ، 1992
  • پروفیسر ، عثمانیہ یونیورسٹی ، 2000
  • پروفیسر ، یونیورسٹی آف حیدرآباد ، 2006
  • صدر شعبۂ اردو ، عثمانیہ یونیورسٹی ، 2000-2006
  • صدر شعبۂ اردو ، یونیورسٹی آف حیدرآباد ، 2007-2013
  • مدیر ، ماہنامہ 'سب رس' حیدرآباد

مطبوعات :
  1. خوشۂ گندم (افسانوی مجموعہ) ، انجمن معمار ادب ، 1979
  2. حنظل (افسانوی مجموعہ) ، مکتبہ شعر و حکمت ، 1993
  3. کرشن چندر : شخصیت اور فن (تحقیق) ، مکتبہ شعر و حکمت ، 1999
  4. شورِ جہاں (تنقیدی مضامین) ، مکتبہ شعر و حکمت ، 2005
  5. ہزار مشعل بکف ستارے (انتخاب) ، 2005
  6. مرزا غالب (تعلیم بالغان) ، 2004
  7. بوجھ کیوں بنوں (تعلیم بالغان) ، 2004
  8. شاذ تمکنت (مونوگراف) ، ساہتیہ اکیڈیمی ، نئی دہلی ، 2010
  9. دکنی فرہنگ (بہ اشتراک ، ڈاکٹر ایم۔کے۔کول) ، 2012
  10. دخمہ (افسانوی مجموعہ) ، عرشیہ پبلیکیشنز ، نئی دہلی ، 2015
کہانیوں کا انگریزی ترجمہ :
  • Twilight of the Mind (Selected short stories of Baig Ehsas)
  • ٹوٹن مکھرجی ، 2009

اداروں سے وابستگی :
  • ممبر مشاورتی بورڈ برائے اردو ، ساہتیہ اکیڈیمی ، نئی دہلی : 1998-2001 ، 2002-2006 ، 2013-2017
  • رکن تحقیقی پینل ، کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی ، 2015 سے
  • ممبر گورننگ بورڈ ، مرکز برائے تعلیم بالغان : 2002-2004 ، 2005-2006
  • ممبر بھارتیہ گیان پیٹھ ایوارڈ ، انتخاب برائے اردو زبان ، 2005-2012
  • ممبر ریویو کمیٹی ، اردو پروگرام ، اردو نیوز بلیٹن ، پرسار بھارتی ، دوردرشن کیندر ، حیدرآباد ، 2008-2009
  • رکن عاملہ ، ادارۂ ادبیات اردو ، حیدرآباد ، 2010 سے
  • رکن عاملہ ، مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، 2010 سے
  • رکن مجلس مشاورت ، 'دریافت' تحقیقی مجلہ ، یونیورسٹی آف موڈرن لینگویجس ، اسلام آباد ، 2006-2013
  • رکن مجلس ادارت ، 'ادب و ثقافت' تحقیقی مجلہ ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد ، 2017 سے
  • رکن مجلس ادارت ، 'ترسیل' تحقیقی و تنقیدی مجلہ ، نظامت فاصلاتی تعلیم ، کشمیر یونیورسٹی ، سری نگر ، کشمیر ، 2016 سے
  • صدر ، انجمن ترقی پسند مصنفین ، حیدرآباد ، 2017 سے
  • صدر ، حیدرآباد لٹریری فورم (حلف) ، 2013-2016
  • ایڈیٹر ، 'اقبال ریویو' (اقبال اکیڈیمی حیدرآباد کا ترجمان) ، 2000-2002
  • معتمد ، مجلس علمیہ ، اقبال اکیڈیمی ، حیدرآباد ، 2000-2004

بیرونی ممالک کا سفر :
  • پاکستان ، 1989
  • لندن ، 2005
  • ریاض (سعودی عرب) ، 2008

انعامات و اعزازات :
  • بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ، آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی ، 2002
  • لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی ، 2013
  • بیسٹ رائٹر ایوارڈ ، تلنگانہ اسٹیٹ ، 2016
  • ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ (افسانوی مجموعہ 'دخمہ') ، 2017

دیگر سرگرمیاں :
  • نہرو سنٹر ، لندن کے زیراہتمام منشی پریم چند کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ سمینار میں شرکت
  • ہندوستانی بزم اردو ، ریاض (سعودی عرب) کی جانب سے منعقدہ 'بیگ احساس کے ساتھ ایک شام' میں شرکت ، فن اور شخصیت کے بارے میں ڈیجیٹل سوونیر کی رسم اجرا
  • قومی اور بین الاقوامی سمیناروں میں شرکت کی اور قومی و بین الاقوامی سمینار اور ورک شاپس کا اہتمام کیا
  • گلبرگہ یونیورسٹی اور گری راج کالج ، نظام آباد کے نصاب میں افسانوں کو شامل کیا گیا
ریڈیو اور ٹیلی ویژن :
  • گزشتہ چالیس برس میں ریڈیو اور ٹی۔وی کے مختلف پروگراموں اور مذاکروں میں حصہ لیا
  • مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لیے 'انتظار حسین' سے انٹرویو لیا
  • مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لیے 'اردو ادب اور ہندوستانی سینما' کے عنوان سے ویڈیو پروگرام میں حصہ لیا
  • بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے لیے بےشمار ویڈیو اسباق تیار کیے

فن اور شخصیت پر تحقیقی کام :
  1. بیگ احساس کے افسانوی مجموعہ 'حنظل' کا تنقیدی جائزہ - کے عنوان پر محمد اشرف نے ایم۔فل کا مقالہ لکھ کر جموں یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی
  2. محمد یحییٰ نے 'بیگ احساس ، فکر و فن' کے عنوان سے پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ ساگر یونیورسٹی میں داخل کیا
  3. مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بیگ احساس کے فن پر تحقیقی کام ہو رہا ہے

خصوصی گوشہ :
  • ماہنامہ 'سب رس' حیدرآباد ، جنوری 2002
  • سہ ماہی 'استعارہ' دہلی ، ستمبر 2003

****
اردو جریدہ "چہارسو" (بانی مدیر اعلیٰ: سید ضمیر جعفری، راولپنڈی ، پاکستان) کی جلد 27 کے شمارہ مئی-جون 2018 میں پروفیسر بیگ احساس (حیدرآباد، انڈیا) پر خصوصی گوشہ شامل کیا گیا ہے۔
124 صفحات کا یہ جریدہ، پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں، درج ذیل ربط سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

chaharsu-baig-ehsas-number.pdf

قرطاسِ اعزاز
عنوان مصنف صفحہ نمبر
سرمئی شام کا اجالا محمد انعام الحق 6
آگ کا دریا بیگ احساس 8
براہ راست گلزار جاوید 13
بیگ احساس تم ہی تو ہو مجتبیٰ حسین 19
بیگ احساس کے افسانے وارث علوی 22
افسانہ نگاری کی انوکھی تدبیر مرزا حامد بیگ 26
جنوں کا سودا سرور الہدیٰ 35
افسانوی رمز رضوانہ پروین 37
نئے افسانے کی بیانیات ڈاکٹر مولا بخش 40
دخمہ بیگ احساس 47

Prof Baig Ehsas biographic details. By: Mohd. Inam-ul-Haq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں