حکومت تلنگانہ میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات کا اعلامیہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-03-28

حکومت تلنگانہ میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات کا اعلامیہ جاری

ts-urdu-academy
حکومت تلنگانہ میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعے اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے۔
حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں نے کہا کہ اردو آفیسرس کے تقررات کے سلسلہ میں اردو اکیڈیمی کو نوڈل ایجنسی کا موقف دیا گیا ہے۔ جواہرلال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ 6 اردو آفیسرس گریڈ I اور 60 آفیسرس گریڈ II رتبہ کے ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن میں امیدواروں کیلئے درکار اہلیت اور تنخواہ کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او ایم ایس 44 میں تقررات کے سلسلہ میں اہلیت اور دیگر شرائط کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سکریٹری اردو اکیڈمی نے بتایا کہ امتحانات کے انعقاد کے عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو آفیسرس کے تقرر کا مقصد سرکاری کام کاج میں اردو کے استعمال کو یقینی بنانا ہے ۔ دفتر چیف منسٹر ، دفاتر برائے وزراء اور تمام کلکٹریٹس میں عہدیداروں کو تعینات کیا جائے گا۔ ان عہدیداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اردو درخواستوں کا تلگو اور انگریزی میں ترجمہ کریں۔
مکمل تفصیلات : وزارت اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ ویب سائٹ

گریڈ-I ، چھ (6) پوسٹ (ماہانہ تنخواہ : تقریباً 45 ہزار روپے)
گریڈ-II ، ساٹھ (60) پوسٹ (ماہانہ تنخواہ : تقریباً 36 ہزار روپے)

حد عمر : 21 سال تا 44 سال
اہلیت :
الف: گریجویشن ڈگری میں اردو بطور ایک زبان لازمی رہی ہو۔
ب: ایس۔ایس۔سی (میٹرک) میں تلگو بطور ایک زبان لازمی رہی ہو۔

گریڈ-I کے لیے زائد قابلیت:
پوسٹ گریجویشن ڈگری

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ:
23/اپریل 2018

تحریری امتحان کا انعقاد:
20/مئی 2018
گریڈ-I ، دوپہر 2 تا شام 5۔
گریڈ-II ، صبح 10 تا دوپہر 1۔

تحریری امتحان کا نصاب:
پیپر-1 (75 سوالات آبجکٹیو ٹائپ) - ایک گھنٹہ 15 منٹ
پیپر-2 (7 سوالات سبجکٹیو ٹائپ) - ایک گھنٹہ 45 منٹ

پیپر-2 کا نصاب: (برائے دونوں گریڈ)
1۔ اردو سے انگریزی ترجمہ
2۔ انگریزی سے اردو ترجمہ
3۔ اردو سے تلگو ترجمہ
4۔ تلگو سے اردو ترجمہ
5۔ اردو میں خط نویسی
6۔ انگریزی میں خط نویسی
7۔ انگریزی میں مختصر نویسی

پیپر-1 کا نصاب (برائے گریڈ-II)
ابتدائی انگریزی (دسویں جماعت کی سطح)
جنرل نالج اور حالات حاضرہ (قومی و علاقائی)
جنرل سائنس (سائنس اور تیکنالوجی)
ماحولیاتی مسائل / ماحولیاتی آلودگی
تلنگانہ - تاریخ و تحریک
تلنگانہ ریاست کی رفاہی پالیسیاں
منطق اور تجزیہ پر مبنی سوالات
اردو زبان
تلگو زبان

ــــــ
منتخب امیدواروں کی تعیناتی برائے:
گریڈ-I
٭٭٭
دفتر وزیر اعلی - 1
قانون ساز اسمبلی - 1
قانون ساز کونسل - 1
جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ (جی۔اے۔ڈی) - 1
وزارت اقلیتی بہبود - 1
دفتر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ - 1

گریڈ-II
٭٭٭
دفتر وزیر اعلی - 1
کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ - 31
دفتر وزرا - 17
اسمبلی اسپیکر - 1
قانون ساز اسمبلی - 1
قانون ساز کونسل - 1
کونسل چیرمین - 1
چیف سکریٹری - 1
جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ (جی۔اے۔ڈی) - 3
ڈائرکٹر جنرل پولیس (ڈی۔جی۔پی) - 1
کمشنر پولیس - 1
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی - 1

Telangana govt Urdu officers posts notification issued.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں