جموں آرمی کیمپ پر حملہ - ایک فوجی جوان شہید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-02-10

جموں آرمی کیمپ پر حملہ - ایک فوجی جوان شہید

jco-ashraf-meer
جموں کے سنجوان آرمی کیمپ پر دہشتگرد حملے کے بعد فوج نے اپنا مورچہ سنبھال لیا ہے۔ اس حملے میں خواتین اور بچوں کو بچانے کے دوران ایک فوجی سپاہی سپاہی شہید ہوا اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے زائد وقت اس لیے لگ رہا ہے کیونکہ دہشت گرد فوج کے اہل خانہ کی قیام گاہوں میں داخل ہو گئے ہیں۔ فوج نے آج اطلاع دی کہ دہشتگردوں کو گھیر لیا گیا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے پیرا کمانڈوز کی ٹیم بھی آرمی کیمپ پہنچ چکی ہے۔

فوج کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس آپریشن ابھی جاری ہے اور اسے حساس سطح پر برتا جا رہا ہے تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔ خواتین اور بچوں کے بچانے کے دوران ہی اشرف میر شہید ہو گئے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور فوج حتمی آپریشن کے لئے تیاری کر رہی ہے۔ خبروں کے مطابق آرمی کیمپ میں تین دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہفتہ کی علی الصبح پانچ بجے کے قریب چار سے پانچ مسلح دہشت گرد سنجوان آرمی کیمپ میں داخل ہوئے تھے اور جی-س-او کوارٹرز میں گھسنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے۔ ۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں اودھم پور سے فضائیہ کے پیرا کمانڈوز بھی فوجی جوانوں کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس حملے کی تفتیش پر ان کی گہری نظر ہے۔ راجناتھ نے کہا، "ہم اس حملے پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے فوجی جوان دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔ '
دوسری طرف آرمی چیف بپن راوت نے وزیر دفاع کو حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ریاست کے ڈی جی پی نے موجودہ صورتحال کے متعلق مرکزی وزیر داخلہ کو آگاہی فراہم کی ہے۔

sunjuwan army camp attack army briefs media says one jco martyred six others injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں