پرنسس عیسن گرلز اسکول - ہندوستان کے ٹاپ-10 میں شمولیت کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-01-12

پرنسس عیسن گرلز اسکول - ہندوستان کے ٹاپ-10 میں شمولیت کا اعزاز

Princess-Esin-Girls-School-purani-haveli-hyderabad
پرنسس عیسن گرلز اسکول کو ہندوستان کے ٹاپ-10 میں شمولیت کا اعزاز
دو روزہ سالانہ تقاریب کا آغاز

پرنسس عیسن گرلز اسکول کی دو روزہ سالانہ تقریب کا پیرنٹس ڈے کے ساتھ آغاز ہوگیا ۔ جس میں محترمہ رومانہ احمد پرنسپال انڈین اسکول آف اکسلینس نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ پروگرام کے اختتام کے وقت چیر مین پرنس مفخم جاہ بہادر بھی رونق افراز تھے ۔ اولیائے طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔ کمسن طلبہ نے متاثر کن کلچرل پروگرام پیش کئے اس موقع پر ڈائرکٹر پرنسس عیسن گرلز اسکول محترمہ سلطانہ نذر الحسن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرنس عیسن گرلز اسکول نے اپنی سلور جوبلی مکمل کر کے26ویں برس میں قدم رکھا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد ہی نہیں بلکہ یہ ہندوستان کے125ٹاپ انٹر نیشنلCBSEاورCSEاسکولس میں ساتویں اور حیدرآباد میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ اپنے قیام سے لے کر آج تک اس کا معیار تعلیم، ڈسپلن مثالی رہا ہے جس کا کریڈٹ بلا شبہ سرپرست فیڈریشن پرنسس عیسن مفخم جاہ بہادر اور صدر نشین پرنس مفخم جاہ بہادار کو جاتا ہے جنہیں اس ادارہ سے شخصی و جذباتی دلچسپی اور لگاؤ رہا ہے ۔ نظامیہ حیدرآباد، ویمنس اسوسی ایشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام یہ اسکول قائم کیا گیا ہے ۔ جب کہ ٹرسٹ کے تحت پرنسس عیسن ویمنس ایجوکیشنل سنٹر پرنس عیسن اسکول آف نرسنگ، پرنس عیسن کالج آف نرسنگ، پرنس عیسن جونئیر کالج ، پرنس عیسن گرلز ہائی اسکول، نر سری اسکول قائم ہے ۔ جل پلی میں وسیع و عریض رقبہ پر پرنس عیسن گرلز ہائی اسکول کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے ۔ عنقریب یہ پراجکٹ مکمل ہوجائے گا۔ محترمہ سلطانہ نذیر الحسن اس ادارے سے کم و بیش 32برس سے وابستہ ہیں اور ڈائرکٹر کی حیثیت سے ان کی خدمات مسلمہ و ناقابل فراموش ہیں جب کہ محترمہ انور جانی پرنسپال ہیں اور وہ بھی26برس سے وابستہ ہیں ۔ محترمہ نذر الحسن نے بتایا کہ حیدرآباد میں مشنری اسکولس میں داخلہ اچھی تعلیم کی ضرور ت سے زیادہ فیشن اور معاشرہ میں مسابقت کی ایک وجہ بن چکا تھا ۔ ان کے درمیان پرنس عیسن گرلز اسکول نے ربع صدی سے اپنے معیار، وقار اور ڈیمانڈ کو برقرار رکھا جو ایک کارنامہ ہی سمجھا جاسکتا ہے ۔ مشنری اسکولس کے مقابلہ میں مسلم انتظامیہ کے تحت معیاری اسکولس میں دختران قوم کی تعلیم سے دین اور دنیا کی فلاح کا مقصد پورا ہوجاتا ہے کیوں کہ یہاں قرآن فہمی کا درس بھی ہوتا ہے ۔ اخلاقیات کے نوخیز ماحول ہی کافی ہے ۔ شاہی محل کے حدود میں کمسنی سے تعلیم کے ساتھ دختران قوم اپنے شاندار ماضی سے بھی واقف ہوتی رہتی ہیں اور اس ماحول کا بھی ان کے اخلاق ، کردار شخصیت پر مثبت اثر ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پرنسس عیسن گرلز اسکول کی فارغ التحصیل طالبات پروفیشن کورسس میں بھی میرٹ میں کامیاب ہورہی ہیں۔ آج ہر شعبہ حیات میں وہ اپنے وجود کا احساس دلارہی ہیں ۔ محترمہ سلطانہ نذیر الحسن کے بموجب پرانی حویلی کسی ایک عمات کا نہیں پورے محلہ کا نام تھا جس میں پانچ محلات تھے ۔ پرنس عیسن اسکول زنامہ محل میں ہے۔ لڑکیوں کو بار بار یہ احساس دلایاجاتا ہے کہ وہ ایک بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ اسکول کے معیار ووقار کی برقراری سے متعلق محترمہ سلطانہ نذیر الحسن نے بتایا کہ پرنس مفخم جاہ بہادر کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ہر کلاس میں ٹیچر اور اسٹوڈنٹس کے درمیان اتنا ہی تناسب ہونا چاہئے جس سے ہر ٹیچر، ہر ایک طالب علم پر شخصی توجہ دے سکے ۔ طالبات کے ساتھ ساتھ والدین اور سر پرستوں کی کونسلنگ ، ان کے ساتھ مشاورت کو اہمیت دیت جاتی ہے ۔ بچوں کو تعلیم دینا آسان ہے۔ والدین کو سمجھانا آسان نہیں ہے ۔ پرانے شہر حیدرآباد میں یہ اسکول ایک نعمت ہے ۔ خاندان آصفیہ کا عوام کو تحفہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ غریب اور متوسط طبقہ کی طالبات کے لئے اسکالر شپ ہے، گزشتہ سال28لاکھ روپے بطور اسکالر شپ تقسیم کی گئی ۔ یہاں کی طالبات کو کارپوریٹ کالجس ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں کیوںکہ ان کا معیار اتنا اعلیٰ ہوتا ہے ۔ اس اسکول کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہاں خصوصی کوچنگ نہیں دی جاتی کیونکہ انہیں کلاس میں اسکول کے اوقات میں ہی اتنا اچھا پڑھایاجاتا ہے کہ اسپیشل کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجاتا ہے ۔ تعلیمی ثقافتی، تحریری ، تقریری اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھاراجاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اسکول اپنی پہچان آپ ہے ۔ اسکول کے ٹرسٹیز کی حیثیت سے بیگم انیس خان، جناب سید انیس ، جناب واجد علی کامل ایڈوکیٹ اور محترمہ ماہ پارہ علی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ پرنس عیسن گرلز ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ کا دوسرا پروگرام آج سہ پہر تین بجے منعقد ہوا جس میں پرنسپال سینٹ مارٹن اسکول ڈاکٹر میگھا سین مہمان خصوصی تھیں۔ آخری پروگرام 11نوری کو صبح10بجے منعقد ہوگا جس میں ٹرسٹی محترمہ مہ پارہ علی ، محترمہ بیگم انیس خان ، جناب انیس الدین شرکت کریں گے ۔

Princess Esin Girls High School ranks in India's top-10 schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں