کھلی پلک میں جھوٹا غصہ - فلم پروفیسر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-01-06

کھلی پلک میں جھوٹا غصہ - فلم پروفیسر

film-professor
نغمہ : کھلی پلک میں جھوٹا غصہ ، بند پلک میں پیار
فلم : پروفیسر (1962)
نغمہ نگار : شیلندر
گلوکار : محمد رفیع
اداکار : شمی کپور ، کلپنا
موسیقار : شنکر جئے کشن
یوٹیوب : Professor - Khuli Palak Mein Jhoota Ghussa

ذرا ٹھہرو ، صدا میرے دل کی ذرا سنتے جاؤ

کھلی پلک میں جھوٹا غصہ ، بند پلک میں پیار
جینا بھی مشکل ، مرنا بھی مشکل
آنکھوں میں اقرار کی جھلکیں، ہونٹوں پہ انکار
جینا بھی مشکل ، مرنا بھی مشکل

جس دن سے دیکھا تم کو، تم لگے مجھے اپنے سے
اور آ کے رہے آنکھوں میں، اک من چاہے سپنے سے
سمجھ میں نہ آئے کیا جیتا میں اور گیا کیا ہار
جینا بھی مشکل ، مرنا بھی مشکل

تم پیار چھپا کے ہارے، میں پیار جتا کے ہارا
اب تو ساری دنیا پہ ، ظاہر ہے حال ہمارا
پہنچ کے اس منزل پہ لوٹنا اب تو ہے دشوار
جینا بھی مشکل ، مرنا بھی مشکل

اسے میری بات نہ سمجھو ، کیا بنتا ہے بات بنا کے
کچھ کہنا تھا میرے دل کا ، جاتا ہوں وہی دہرا کے
نہ ہو یقیں تو پڑھ کر دیکھو آنکھوں میں اک بار
جینا بھی مشکل ، مرنا بھی مشکل

Khuli Palak Mein Jhoota Ghussa - film: Professor (1962)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں