اداکار ششی کپور چل بسے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-12-05

اداکار ششی کپور چل بسے

shashi-kapoor
بزرگ اداکار و پروڈیوسر ششی کپور جو 1970 اور 1980 کی دہائی میں رومانوی فلموں کے ہیرو تھے ، پیر کے دن یہاں کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ وہ 79 برس کے تھے ۔ اکزیکٹیو ڈائرکٹر کوکیلا بین دھیرو بھائی امبائی ہاسپٹل ڈاکٹر رام نارائن نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ششی کپور کا4دسمبر کو شام5:20بجے کوکیلا بین ہسپتال میں دیہانت ہوگیا ۔ ششی کپور کے بھتیجہ اور اداکار رندھیر کپور نے بھی خبر کی توثیق کی۔ ادکارہ سمی گریوال نے ٹویٹ کیا کہ مجھے میرے ساتھی اداکار ششی کپور کے گزر جانے پر بے حد دکھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کپور نسل کا آخری فرد چلا گیا ۔ ایک عہد کا خاتمہ ہوا ۔ اب جو بچا ہے وہ اس کی فلمیں اور بیش قیمتی یادیں ہیں۔ فلم نقاد ترن آدرش نے ٹوٹ کیا کہ ششی کپور جی نہیں رہے ۔ ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ۔ آنجہانی پرتھوی راج کپور کے تیسرے لڑکے اور آنجہانی راجکپور و شمی کپور کے چھوٹے بھائی ششی کپور نے 2012ء میں موتیا بند کا آپریشن کروایا تھا۔ ششی کپور نے اینگلو انڈین تھیٹر اداکارہ جنیفر کینڈل سے شادی کی تھی۔ ان کے 3بچے کنال۔ کرن اور سنجنا کپور ہیں۔ ششی کپور کی پہلی فلم یش چوپڑہ کی ’’دھرم پتر‘‘(1961) تھی۔

Actor Shashi Kapoor dies at 79

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں