وزیراعظم مودی اور ایوانکا نے گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کا فتتاح کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-29

وزیراعظم مودی اور ایوانکا نے گلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کا فتتاح کیا

حیدرآباد
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دکٹر ایوانکا ٹرمپ نے حیدرآؓاد کے ایچ آئی سی سی میں مشترکہ طور پر گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس سمٹ میں تاجر خواتین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان دونوں نے روبوٹ پر ہندوستان اور امریکہ کے جھنڈوں پر بٹن دبایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اختراعات کی سر زمین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خواتین زندگی کے مختلف شعبہ جات میں آگے ہیں ۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی وہ وہائٹ ہاؤس میں صلاح کار ایوانکا ترمپ نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک چائے والا بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے ۔ انہوں نے ملک کے کام کاج میں خواتین کی حصہ داری بڑھائے جانے کی ضرورت بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان میں نوکریوں کے معاملے میںمرد و خواتین میں امتیاز آدھا بھی کم کردیاجائے تو آئندہ تین سال میں ہندوستانی اقتصادیات کو150ارب ڈالر کا فائدہ ہوسکتا ہے ۔
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوجوان صنعت کاروں سے اپیل کی کہ وہ2022ء تک ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے خدمات انجام دیں ۔ عظیم گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ2017(جی ای ایس2017) کا یہاں حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر کے وسیع و عریض مقام پر رنگا رنگ تقریب کا آج افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہمارے بیرونی زر مبادلہ ذخائر400بلین ڈالر سے تجاؤز کرگئے ہیں، جب کہ بدستور ملک میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کا بہاؤ جاری ہے۔ وزیراعظم نے سمٹ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ میک ان انڈیا میں شرکت کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستان میں اور صرف اس کے لئے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے ہر صنعتکار کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان کی ترقیاتی داستان میں ایک شراکت دار بن جائیں۔ انہوں نے مکمل مدد کا تیقن دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر2017ء کو قومی صنعتکاری مہینہ قرار دیا ہے ۔ امریکہ میں21نومبر یوم قومی صنعتکاری منایا اور موجودہ سمٹ میں یقینی طور پر انہیں موضوعات پر باز گشت ہوگی ۔ وزیر اعظم نے اپنی بیس منٹ طویل تقریر میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ تمام مواضعات کو برقی سے مربو ط کرنے سوبھاگیہ اسکیم پروگرام کی تقریبا تکمیل کے بعد انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے دسمبر2018ء تک تمام خاندانوں کو برقی کنکشن فراہم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے مارچ2019ء تک تمام دیہی علاقوں کو انتہائی تیز رفتار براڈ بانڈ انٹر نیٹ کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صاف و شفاف توانائی پروگرام کے تحت صرف تین سالوں میں ہم نے قابل تجدید تیس ہزار میگا واٹ صلاحیت کو دوگنا کرتے ہوئے ساٹھ ہزار میگا واٹ تک پہنچادیا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران شمسی توانائی پیداوار میں80فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہم قومی گیس گرڈ کو فروغ دینے پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت جامع توانائی پالیسی پر بھی عمل آوری جاری ہے ۔ قبل ازیں موصولہ یو این آئی کی اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ( جی ای ایس) کے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ میک ان انڈیا مین حصہ لیں اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کریںَ یہ نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ دنیا کے لئے ٹھیک ہوگا ۔ منگل کی شام حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر( ایچ آئی سی سی) میں رنگا رنگ تقریب میں چوٹی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوںنے شرکاء سے کہا کہ وہ ہندوستان کی ترقی میں شراکت دار بنیں ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔27نومبر کو ہر سال نیشنل انٹر پرینر ڈے منایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ترقی کے لئے اہم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زمانہ قدیم سے خواتین کو ان کا مستحقہ مقام دیا جاتا رہا ہے ۔ ہندو دیو مالا میں عورت میں شکتی( طاقت کی دیوی) کا اوتار مانا گیا ہے ۔ مودی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں ہندوستانی خواتین کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے سائنا نہوال، ثانیہ مرزا اور پی وی سندھو کا حوالہ دیا ۔ ان تینوں کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی لڑکی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ کا انعقاد ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان معاشی و سلامتی شراکت داری فروغ پارہی ہے ۔ جس میں1500انٹر پرینر اور سرمایہ کار شرکت کررہے ہیں جن کا تعلق159ممالک سے ہے ۔ جنوبی ایشیا میں بھی اس کانفرنس کا پہلی مرتبہ انعقاد عمل میں آیا ہے ۔

PM Modi, Ivanka Trump launch 8th edition of Global Entrepreneurship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں