انٹرپرینرشپ سمٹ - ہند و امریکی دوستی کا واضح ثبوت - ایوانکا ٹرمپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-23

انٹرپرینرشپ سمٹ - ہند و امریکی دوستی کا واضح ثبوت - ایوانکا ٹرمپ

متحدہ ہائے ریاست امریکہ( یو ایس اے) کے ساتھ ہندوستان ، گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ 2017(عالمی صنعت کاروں کا چوٹی اجلاس) کی میز بانی کرنے جارہا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان دو ممالک کے درمیان دوستی، تعلقات مستحکم ہیں۔ امریکی صد ر ڈونالڈ ٹرمپ ٹرمپ کی دختر اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے آج یہ بات بتائی ۔36سالہ ایوانکا ہدیہ تشکر کی رسم کے بعد ہندوستان کا دورہ کرنے والی ہیں۔ وہ اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گی جس میں اعلیٰ عہدیدار، خاتون صنعت کار اور مرد تاجرین شامل رہیں گے ۔ گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ2017، کا آغاز تاریخی شہر حیدرآباد میں28نومبر سے ہوگا جو30نومبر تک جاری رہے گا ۔اس تین روزہ سمٹ میں ایوانکا ٹرمپ کلیدی خطبہ دیں گی جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے ۔ اب تک8سمٹ ہوچکے ہیں مگر پہلی بار سمٹ کا عنوان خواتین کو پہلی ترجیح اور سب کے لیے خوشحالی دیا گیا ہے ۔ جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ خواتین کی ترقی اور ان کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لئے کس قدر سنجیدہ اور اصولی طور پر عزم رکھتا ہے ۔ دورہ ہندوستان سے قبل ایوانکا ٹرمپ نے یہ بات کہی ۔ عالمی صنعت کاروں کے چوٹی اجلاس میں دنیا بھر سے1500سے زائد انٹر پرینر س شرکت کریں گے جس میں امریکی مندوبین کی تعداد350کے قریب رہے گی۔۔ اس چوٹی اجلاس میں بڑی تعداد میں ہندوستانی نژاد امریکی شریک رہیں گے ۔ ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ انتظامیہ کے جو اعلیٰ عہدیدار رہیں گے ان میں یو ایس ٹریژر جو یوتا کارنزا، ایڈ منسریٹر انفارمیشن اینڈ اریگولیٹری امورنیومی راؤ، یو ایس اے آئی ڈی کے ایڈ منسٹریرٹر مارک گرین، اور اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کار پوریشن کے صدر اور سی ای او اے واش برنے اور دیگر شامل ہیں۔ گلوبل سمٹ میں شرکت کرنے والے صنعت کاروں، سرمایہ کار اور ایکو سسٹم کے حامیوں میں خواتین کا تناسب52فیصد کے قریب رہے گا ۔ افغانستان ، سودی عرب اور اسرائیل کے بشمول دس ممالک سے خاتون مندوبین بھی اس سمٹ میں شرکت کریں گی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی ۔ یہ چوٹی اجلاس نوجوانوں صنعت کاروں کی ٹیم کی عکاسی بھی کرے گا جن میں31.5فٰصد کی عمریں تیس سال سے یا اس سے کم ہیں۔ نوجوان انٹر پرینر کی کم سے عمر 13سال ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ معمر صنعت کی عمر84سال ہے۔ ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ دورہ ہندوستان کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، امریکہ کا ایک عظیم دوست اور اہم شراکت دار ہے۔ اس عظیم تعاون کا مقصد معاشی اور سیکوریٹی امور میں شراکت دار بننا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق دورہ ہندوستان کے دوران ایوانکا ٹرمپ تاریخی مقامات کا مشاہدہ کریں گی ۔ توقع ہے کہ وہ چار مینار، کی سیاحت بھی کریں گی۔ ایوانکا دو پیانلوں ، پ لینری سیشن دوسرا بریک آوٹ سیشن میں شرکت کریں گی ۔ بریک آوٹ سیشن ، دوسرے روز چہار شنبہ کی شام منعقد ہوگا۔
حیدرآباد سے منصف نیوز بیورو کی علیحدہ اطلاع کے بموجب امریکی صدور ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کا طیارہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کے بجائے بیگم پیٹ ایر پورٹ پر اترے گا ۔ ایوانکا ٹرمپ28نومبر کو حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں منعقد شدنی سہ روزہ گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ میں شرکت کے لئے شہر آرہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی جی ای ایس کانفرنس میں شرکت اور میٹرو ریل پراجکٹ کے افتتاح کے لئے حیدرآباد آرہے ہیں اور مودی کا طیارہ بھی بیگم پیٹ ائر پورٹ پر ہی اترے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ایوانکا ٹرمپ کے دورے کے دوران نقائص سے پاک انتظامیہ کے لئے اسپیشل پروٹیکشن گروپ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ، ایر پورٹ ڈائرکٹر اور اڈانسڈ سیکوریٹی لائزنگ ٹیم شہر پہنچ چکی ہے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔ بتایاجارہا ہے کہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کے بجائے بیگم پیٹ ایر پورٹ سے استفادہ کرنے کا مقصد راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر ہوائی ٹریفک میں خلل اندازی کو روکنا ہے ۔ سابق میں امریکی صدر بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش کے دورہ حیدرآباد کے وقت بھی بیگم پیٹ ایر پورٹ سے ہی استفادہ کیاگیا تھا ۔ اس وقت چند گھنٹوں کے لئے شہر کے فضائی حدو د کو بند کردیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی28نومبر کو میاں پور اسٹیشن پر حیدرآباد میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے ۔ اس بات کی توثیق ہوچکی ہے کہ وزیر اعظم مودی میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے ۔افتتاح کے وقت اور دیگر تفصیلات کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ حکومت اور عوامی حلقوں میں یہ تجسس برقرار تھا کہ آیا وزیر اعظم میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے یا نہیں مگر وزیر اعظم کے ہاتھوں میٹرو ریل کے افتتاح کی اطلاعات کی توثیق کے بعد عوام میں جو تجسس تھا وہ ختم ہوگیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکوریٹی پر مامور اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے منگل کے روز میاں پور میٹرو ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا اور صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔

GES 2017, a testament to 'strong' India-US friendship: Ivanka Trump

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں