دہلی میں عالمی تجارتی میلہ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-15

دہلی میں عالمی تجارتی میلہ کا آغاز

دہلی میں عالمی تجارتی میلہ کا آغاز
ہنر ہاٹ میں اقلیتی دستکاروں کی مصنوعات پیش کی جائیں گی

ملک میں ہنر کے استاد کاریگروں ، دستکاروں اور فنکاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بازار فراہم کرنے کے لئے یہاں پرگتی میدان میں منعقد ہ ہند عالمی تجارتی میلے میں ہنر ہاٹ ، آج سے شروع ہوگیا جو27نومبر تک جاری رہے گا ۔ وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہنر ہاٹ مین20ریاستوں کے130سے زیادہ کاریگروں ، دستکاروں، اور فنکاروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے لاکھوں کاریگروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں تقریبا30خواتین دستکار بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کل یہاں پر گتی میدان میں چوتھے ہنر ہاٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے ، جس میں اقلیتی برادری کے دست کاروں اور تہاڑ جیل کے قیدیوں کی تیار کردہ اشیاء کو نمائش کے لئے پیش کیاجائے گا۔ وزیر اقلیتی امور نقوی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنر ہاٹ ، وزارت اقلیتی امور کی جانب سے تشکیل دیا گیا پلیٹ فارم ہے ، تاکہ اقلیتی برادریوں کے دست کاروں اور فن کاروں کو روزگار اور بازار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوتھا ہنر ہاٹ 27نومبر تک جاری رہے گا جس میں ملک کے مالا مال ورثہ اور مہارتوں کو پیش کیاجائے گا ۔ یہ ہنر ہاٹ قبل ازیں منعقدہ ہنر ہاٹوں سے مختلف ہے ، کیوں کہ پہلی مرتبہ دہلی کی تہاڑ جیل کے قیدیوں کی تیار کردہ اشیاء بھی یہاں دستیاب رہیں گی ۔ ان میں فرنیچر ، ہینڈ لوم، دستکاری اشیاء ، بیکری آئٹمس ، ہاتھ سے تیار کردہ تیل، مصالحے اوراجناس دستیاب رہیں گے ۔

37th India International Trade Fair begins in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں