گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر کے لئے متحد ہوں - نائب صدر وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-02

گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر کے لئے متحد ہوں - نائب صدر وینکیا نائیڈو

گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر کے لئے متحد ہوں
راج گھاٹ پر مجسمے کی نقاب کشائی ۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو کا بیان
نئی دہلی
یو این آئی
نائب صدر ویم وینکیا نائیڈو نے پیر کو کہا کہ عوم کو گاندھی جی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے سبھی کو مل کر کام کرنا چاہئے جس سے رام راجیہ قائم ہوسکے ۔ جہاں سبھی برابر ہوں اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ وینکیا نائیڈو نے یہا ں راج گھاٹ پر گاندھی جی کے1.8فٹ طویل مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعددیانند ودیالیہ کے طلبا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گاندھی جی کی فکر اور نظریات اور لافانی ہیں۔ ان کے رام راجیہ کے خوابوں کو ٹھیک سے سمجھاجانا چاہئے اور حکومت اور عوام کو اس سمت میں مل کر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ رام راجیہ کا مطلب مثالی حکمرانی ہے ۔ ایسی حکمرانی جہاں خوف نہ ہو ، کوئی بھوکا نہ ہو، کہیں بد عنوانی نہ ہو، کوئی استحصال نہ ہو اور کہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر سطح پر رام راجیہ کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ پارکنگ کامپلیکس میں انٹر پریٹیشن سنٹر کا بھی افتتاح انجام دیا۔ اس مرکز میں عوام گاندھی جی کی زندگی سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے ۔ اس کے علاوہ یہاں آنے والے افراد گاندھی جی سے متعلق فلم، زندگی کے اہم واقعات گاندھی کی تقاریر کی سماعت کرسکیں گے۔اس سلسلہ میں دوسروں کو خلل نہ پہنچانے کے لئے یہاں ہیڈ فورنس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے راج گھاٹ سمادھی کمیٹی کے انتظامیہ کے لئے ایک نئی عمارت کا بھی افتتاح انجام دیا ۔ اس عمارت میں وزیٹرس کے لئے کمرے، اشاعتی شعبہ ، اسٹاف رومس، پینے کے پانی کی سہولت وغیرہ بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اسی دوران نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج راج گھاٹ پر گاندھی جی کی148ویں سالگرہ پر ان کے قد آدم مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔ گاندھی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد نائیڈو نے ان کا کانسہ سے بنے ہوئے مجسمے کی نقاب کشائی کی ۔ یہ مجسمہ1.80میٹر اونچا ہے اور اسے پارکنگ کے علاقے میں نصب کیا گیا ہے۔ گاندھی جی کے اس مجسمے کو مشہور مجسمہ ساز رام سوتار نے تراشا ہے اور اس پر8.73لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے ۔ اسے دو فٹ اونچے گرینائٹ پتھر کے ایک چبوترے پر نصب کیا گیا ہ ۔ مجسمے کے نیچے چبوترے پر گاندھی جی کاایک مشہور پیغام بی دا چینج یووش ٹو سی لکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر نائیڈو نے بھی پارکنگ احاطے میں ترجمہ نگاری سے متعلق مرکز کا بھی کا افتتاح کیا ۔ تقریبا59لاکھ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے اس مرکز میں مہاتم گاندھی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے لئے ڈیجیٹل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ناظرین اپنی زبان مین گاندھی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ راج گھاٹ پر واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبا دس ہزار لوگ پہنچتے ہیں۔ ان میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں