کیدار ناتھ کی جدید طریقہ سے تعمیر کی جائے گی - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-21

کیدار ناتھ کی جدید طریقہ سے تعمیر کی جائے گی - وزیراعظم مودی

کیدار ناتھ کی جدید طریقہ سے تعمیر کی جائے گی - وزیراعظم مودی
کیدار ناتھ
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے جدید کیدار ناتھ کی تعمیر کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اترا کھنڈ حکومت سے ریاست کو آرگنک سٹی کے طور پر فروغ دینے کی ہدایت دی۔ اترا کھنڈ میں واقع کیدار ناتھ میں تعمیر نو کے پانچ پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کیدار ناتھ کی تعمیر نو جدید طریقہ سے کی جائے گی اور اس سلسلہ میں اس کے افسانوی وجود کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ہی ماحولیات کابھی پورا خیال رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیدار ناتھ میں گزشتہ آئے سیلاب کے بعد چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے انہوں نے کیدار ناتھ کی تعمیر نو کا کام اپنے ہاتھ میں لینے کی ا س وقت کی اترا کھنڈ حکومت سے گزارش بھی کی تھی اور اس کے لئے اتفاق رائے بھی ہوگیا تھا لیکن بعد میں جیسے یہ یہ خبر آئی کہ گجرات کی مودی حکومت کیدار ناتھ کی تعمیر نو کرے گی اس وقت کی کانگریس حکومت نے اپنی مرکزی قیادت کے اشارے پراعلان کردیا کہ ریاستی حکومت خود ہی اس کی تعمیر نو کرے گی۔ انہوں نے کہ اکہ بابا کیدار ناتھ کو تعمیر نو کا کام مجھ سے ہی کروانا تھا اور آج انہوں نے مجھے یہ موقع دے دیا ہے ۔ کیدار ناتھ کی تعمیر نو جدید طریقہ سے لیکن ماحولیات کے مطابق کی جائے گی تاکہ ماحول آلودہ نہ ہو اور کیدار ناتھ کی ترقی عقیدت مندوں کے جذبات کے مطابق ہو ۔ مودی نے کہا کہ سکم بھی ہمالیائی علاقہ کہ ریاست ہے اور اسے مکمل طور آرگنک ہونے کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواب اب اترا کھنڈ حکومت کو پورا کرنا ہے اور اس کے لئے لوگوں میں بیداری لانی ہے۔ اس تصور کو اب تبدیل کرنا ہے کہ پہا ڑ کاپانی اور پہاڑ کی جوانی پہاڑ کے کام نہیں آتی ۔ اس خیال کو ان کی حکومت تبدیل کرد ے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کیدار ناتھ میں تعمیر نو کے بعد مسافروں کی سہولیات کا پورا انتظام کیاجائے گا۔ یہاں چوبیس گھنٹے برقی سربراہی رہے گی اور ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سہولیات کابھی پورا خیال رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیدار ناتھ کو پوری طرح سے جدید بنایا جائے گا اور انہیں یقین ہے کہ بابا کیدار ناتھ کے آشیر واد سے آزادی کی75ویں سالگرہ کے موقع پر2022ء تک ان کا یہ عزم پورا ہوجائے گا۔ موودی نے اس موقع پر اسمبلی انتخابات کے لئے تیار گجرات کے لوگوں کو آج سے شروع ہورہے نئے سال کی نیک خواہشات دیں اور کہا کہ وہ اس موقع پر کیدار پوری کی تعمیر نو کے لئے سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں اور اس عزم کو پورا کرنے کے لئے بابا کیدار ناتھ کے ساتھ ساتھ سب کا آشیر واد چاہئے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح یہاں بھگوان کیدار ناتھ کے درشن کئے اور مندر میں پوجا کرنے کے ساتھ رورا ابھیشیک کیا۔ مودی کے ساتھ اترا کھنڈ کے گورنر کے کے پال اور چیف منسٹر تریندر سنگھ راوت نے بھی کیدار ناتھ کے درشن کئے۔ وزیر اعظم نے کیدار ناتھ میں درشن کرنے کے بعد یہاں کچھ تعمیراتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور بعد میں ایک عوامی ریالی سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم صبح خصوصی طیارہ سے دہرہ دون کے جالی گرانٹ ایر پورٹ پر پہنچے جہاں گورنر اور چیف منسٹر نے ان کا استقبال کیا۔ وہاں سے وہ کیدار ناتھ کے لئے روانہ ہوگئے ۔
PM Modi in Kedarnath: Kedarnath will become a model pilgrimage site

کیدار ناتھ سانحہ پر مودی غلط بیانی کررہے ہیں - کانگریس
نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کیدار ناتھ سانحہ کے بعد تعمیر نو کے کاموں کے سلسلہ میں غلط بیانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے ریاست میں راحت اور باز آباد کاری کے کاموں کے لئے مقررہ رقم جاری نہیں کی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان آڑ پی این سنگھ نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی، بابا کیدار ناتھ کے دربار میں تکبر کی زبان بول رہے ہیں اور غلط بیانی کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال2013میں کیدار ناتھ سانحہ کے وقت مرکز اور اترا کھنڈ میں کانگریس کی حکومتیں تھیں اور دونوں حکومتوں نے فوری طور پر امدادی مہم شروع کرتے ہوئے تعمیر نو پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت منمہون سنگھ حکومت نے اترا کھنڈ میں تعمیر نو کے کاموں کے لئے ایک کابینی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارشات کی بنیاد پر آٹھ ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے ۔ اس میں2,200کروڑ روپے فوری جاری کردئے گئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے بقیہ رقم آج تک جاری نہیں کی ہے ۔ کیدار ناتھ سانحہ میں امدادی و تعمیر نو کے کام نہ کرنے دینے کے نریندر مودی کے بیان کے سلسلے میں آر پی این سنگھ نے کہا کہ اترا کھنڈ کے چیف منسٹر کے دفتر میں ایسی کوئی دستاویز دستیاب نہیں ہے،جس سے اس کے لئے تحریری یا زبانی درخواست کی گئی ہو۔ سانحۃ کے دوران گجراتی عوام کو نکالنے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ریاست کے سابق چیف منسٹر وجئے بہوگنا کے مطابق امدادی کام صرف اترا کھنڈ حکومت نے کیا اور اس میں کسی دوسری ریاست کی حکومت نے کوئی مدد نہیں کی ۔ ترجمان نے کہا کہ کیدار ناتھ مندر میں بھی نریندر مودی تکبر کی انتہا پر ہ یں اور اپنے آپ کو بابا کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیدار ناتھ پوری کی از سر نو تعمیر صرف وہی کرسکتے ہیں ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بابا کے درشن صرف بھکت کی حیثیت سے کئے جاسکتے ہیں لیکن وزیر اعظم وہاں جاکر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ70سال کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ کوئی وزیر اعظم بابا کے مندر کی طرف پیٹھ کر کے تقریر کررہا ہے ۔ یہ ہندوستانی ثقافت اور روایت کی بے عزتی ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس سے قبل نریندر مودی نے کاشی میں کہا تھا کہ انہیں گنگا نے بلایا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی کو اس طرح کے جملے صرف انتخابات کے وقت یاد آتے ہیں ۔ اس سے پہلے نریندر
مودی کے کیدار ناتھ دھام کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹر پر کہا کہ سانچ کو آنچ نہیں۔ مودی جی بابا سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشور کی شرن میں بڑی بڑی باتیں اور جملوں سے گریز کرنا چاہئے ۔ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس نے کیدار ناتھ مندر کے پجاریوں کے مکانات کی تعمیر شروع کی اور گھوڑے اور خچر والوں کے ذریعہ معاش کو شروع کروایا ۔ کانگریس حکومت نے کیدار ناتھ میں منداکنی اور سرسوتی گھاٹوں اور تمام مکانات کی تعمیر نو بھی کرائی ۔ اس کے علاوہ بابا کے درشن کے لئے آنے والے چار ہزار یاتریوں کے قیام کے لئے پڑاؤ کا انتظام کرایا، نیز سڑکوں و پیدل راستوں کی بھی تعمیر کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت نے مستقبل میں سیلاب سے بچنے کے لئے کیدار ناتھ مندر کے ارد گرد تین سطحی سیکوریٹی دیوار کی تعمیر کرائی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی جی خواہشات کی تکمیل والی یہ سیاست چھوڑ دئیے۔ بلغاری کے اطالوی چشمے کو اتار کر راہول گاندھی کی طرح81کلو میٹر پیدل چل کر عاجزی کے ساتھ باب کا درشن کیجئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں