دہشت گردی کا خاتمہ کرنے مودی اور غنی کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-25

دہشت گردی کا خاتمہ کرنے مودی اور غنی کا عہد

دہشت گردی کا خاتمہ کرنے مودی اور غنی کا عہد
نئی دہلی
پی ٹی آئی، یواین آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر آج تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں نے حیدرآباد ہاؤز میں منعقد باہمی میٹنگ میں علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے عزم مصمم کا اظہار کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ایک ٹویٹ پر کہا کہ دونوں قائدین نے افغانستان میں سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دفاعی شراکت دار کی حیثیت سے پہلے پڑوسی، پالیسی میں پیشرفت پر بھی دونوں نے بات چیت کی ۔ وزیرا عظم مودی نے حیدرآباد ہاؤز میں صدر غنی کا استقبال کیا جہاں انہوں نے باہمی علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے پر زور دیا۔ غنی یہاں وزیر اعظم مودی کی دعوت پر آئے تھے ۔ اس سے قبل قومی سلامتی مشیر اجیت دول16اکتوبر کو کابل گئے تھے اور غنی کو مودی کی طرف سے دعوت نامہ دیا تھا ۔ قبل ازیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے غنی سے ملاقات کی اور مہمان صدر نے اپنے ہندوستانی ہم منصب رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹوئٹ کیا ، پہلے پڑوسی، وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی سے دہلی میں ملاقات کی ، دو طرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔ اشرف غنی کے اس دورہ کو کافی اہم قرار دیاجارہا ہے ۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھی تین روزہ دورہ پر آج شام یہاں پہنچے گے ۔ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں قیام امن کی بحالی میں ہندوستان کے ساتھ سر گرمیاں بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ صدر جمہوریہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر غننی کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان کو مشکل حالات میں ایک دانشمندانہ قیادت ملی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے لئے افغانستان محض ایک اہم شراکت دار ملک ہی نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو اسے حوصلہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے دسمبر2016میں امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا چوٹی کانفرنس کے دوران صدر غنی کی تقریر اور ان کے گولڈن ٹمپل دورہ کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہذیبی رشتوں اور عوام سے عوام کے درمیا ن رشتوں سے ہماری ہمیشہ ترقی پاتی ہوئی دوستی کو ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوتی ہے ۔
Modi, Ghani Pledge To End Terrorism

ہند و چین سرحد پر مزید 50 چوکیوں کا قیام : راجناتھ سنگھ
نوائیڈا
پی ٹی آئی۔ یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کو چین کی سرحد پر انڈوتبت بارڈر پولیس( آئی ٹی بی پی) کی پچاس نئی چوکیاں بنانے کی تجویز ملی ہے جس پر جلد ہی فیصلہ کیاجائے گا۔سنگھ یہاں آئی ٹی بی پی کے56ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہاں منعقدہ اہم تقریب میں جوانوں اور عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصب دستوں کے ساتھ خیر سگالانہ رشتے کو برقرا ر رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ نو ہزار فٹ کی بلندیوں پر قائم چوکیوں پر کام کرنے کے لئے ہلکے کپڑے کے یونیفارم کرے گی اس کے علاوہ بلندیوں پر قائم3,488کلو میٹر طویل سرحد پر گشت کرنے کے لئے برف میں چلائی جانے والی اسکوٹرس فراہم کرتے ہوئے سپاہیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاجائے گا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم آپ کی کاررائیوں کی صلاحیتوں ، سہولتوں کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی فراہمی میں اضافہ کے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں آئی تی بی پی کے جوانوں کے لئے ٹریفک کی بہتر سہولت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ارونا چل پردیش، اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں پچیس رکنی سڑکوں پر تعمیر کروارہی ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے گریٹر نوئیڈا میں واقع احاطے میں منعقدہ اہم تقریب میں راجناتھ سنگھ نے پریڈ کی سلامی لی ۔ اس موقع پر آئی ٹی بی پی کی کوہ پیمائی نکسل مخالف اور کمانڈو دستوں اور دیگر دستوں نے اپنی دفاعی مہارت کا بخوبی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پہلی بار جدید ترین آلات سے لیس آئی ٹی بی پی کے ٹرانسپورٹ اسکواڈ کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ہمالیائی علاقے میں انتہائی نازک حالات اور موسم میں یہ دستہ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کے لئے کافی مددگارہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہند۔ چین سرحد پر176سرحدی چوکیاں قائم ہیں۔ حکومت ان چوکیوں پر صفر درجہ حرارت کے موقع پر تقریبا20درجہ تک حرارت پہنچانے کے انتظامات کررہی ہے۔ ہم سکم اور دیگر مشرقی سیکٹر میں مزید چوکیاں قائم کریں گے ۔وزیر داخلہ نے آئی ٹی بی پی کے سپاہیوں سے کہا کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے ان علاقوں کے رہنے والوں سے اچھے تعلقات قائم کریں ۔ ہندوستان اور چینی افواج کے ایک دوسرے کے سامنے ڈٹے رہنے کے واقعات رونما ہونے کے واقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سپاہیوں کو چاہئے کہ وہ چینی زبان سیکھیں۔ انہوں نے آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے کہا کہ وہ اپنی ابتدائی تربیت کے طور پر چینی زبان سے واقف ہوں ۔ آئی ٹی بی پی کے ڈائرکٹر جنرل آر کے پچنندا نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا دستہ بنایا گیا ہے تاکہ ہند چین سرحد پر جوانوں کی نقل و حرکت سے تیزی سے ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے جلد ہی آئی ٹی بی پی انٹلی جنس ٹریننگ سینٹر کے افتتاح کے بارے میں اطلاع دی۔

ملک کی معیشت مستحکم اور طاقتور ، ارون جیٹلی کا دعویٰ
سال2014کے بعد ہندوستان تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت بن گئی ۔ وزیر فینانس کا بیان
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ طاقتور بڑی معیشتوں کی بنیاد پر ہندوستانی معیشت مستحکم ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں ہندوستان معیشت کی صورتحال کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ تین برسوں سے تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے بڑی معیشت بن گئی ہے اور آنے والے برسوں میں ترقی کرتے ہوئے معیشت کو برقراری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ معتمد معاشی امور ایس سی گارگ تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سال2014سے افراط زر میں مسلسل کمی آرہی ہے اور جاریہ مالی سال یہ4فیصد کی حد کو عبور نہیں کرے گا۔ میکرو اکنامک کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے گارگ نے بتایا کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ کے نقصانات دو فیصد سے کم رہے اور بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر400بلین امریکی ڈالر کو عبور کرلیا ہے ۔ مالیانی خسارے پر انہوں نے بتایا کہ جاریہ مالی سال3.2فیصد مجموعی گھریلو پیداوار کو روکنے کی پابند عہد ہے لیکن ماہ دسمبر میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ کہتے ہوئے مجموعی گھریلو پیداوار کی ترقی میں سست رفتاری کی وجوہات کا پتہ لگایاجا چکا ہے اور معیشت اب واپس آرہی ہے ، گارگ نے کہا کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہندستان عنقریب 8فیصد شرح ترقی کا نشانہ حاصل کرلے گا۔ گارگ نے مزید کہا کہ جاریہ مالی سال حکومت72,500کروڑ روپے کی عدم سرمایہ کاری کے نقصان کی پابجائی کرلے گی۔ معتمد فینانس اشوک لاواس نے کہا کہ جاریہ مالی سال تا حال حکومت کا کل خرچہ1.46لاکھ کروڑ روپے کے بجائے11.47لاکھ کروڑ روپے رہا۔ا صل اخراجات کے نشانہ3.09لاکھ کروڑ روپئے میں سے1.46لاکھ کروڑ روپے خڑچ کئے جاچکے ہیں ۔ مرکزی حکومت عوامی شعبہ جات کے یونٹس نے زائد1.37لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جب کہ ان کا نشانہ3.85لاکھ کڑو روپے تھا ۔ لاواسا نے بتایا کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران 83.637کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر جائیں گی ۔ ماہ ستمبر کے لئے مختلف مدوں کے تحت(23اکتوبر تک) جی ایس ٹی کی کل مالیہ92150کروڑ روپے رہی۔ اس میں کل سی جی ایس ٹی مالیہ14042کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی مالیہ21172کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی مالیہ48948کروڑ روپے) اس میں ماہ ستمبر کے دوران درامدات سے آئی جی ایس ٹی23951کروڑ روپے رہا ، اور معاوضہ کا محصول7988کرو ڑ روپے رہا ہے ۔ اس میں ماہ ستمبر کے دوران درامدات سے معاوضہ محسول722کروڑ روپے رہا۔ ماہ ستمبر کے لئے داخل کردہ جی ایس ٹی ار تھری ۔تھری بی ریٹرنس کی کل تعداد42.91لاکھ رہی ہے(23 اکتوبر کو) ماہ ستمبر کے لئے جی ایس ٹی کی ادائیگی کے علاوہ جی ایس ٹی ٹی آر، تھری بی ریٹرنس داخل کرنے کی اخری تاریخ20اکتوبر تھی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گڈز اینڈ سرویسز ٹیکس( جی ایس تی) یکم جولائی سے شروع کیا گیا ہے۔ ماہ اگست اور ستمبر کے لئے جی ایس ٹی آر، تھری بی ریٹرنس داخل کرنے پر تاخیر کے جرمانہ کی معافی کے اس سلسلے میں محکمہ انکم ٹیکس اپنے نظام کے سافٹ ویئر تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ٹیکس دہندگان، جنہوں نے قبل ہی ماہ اگست یا ستمبر کے لئے جی ایس ٹی ، آر تھری بی پرلیٹ فیس ادا کردی ہے ۔ یا جنہوں نے انکم ٹیکس سسٹم میں ضروری تبدیلیوں سے قبل ہی لیٹ فیس ادا کردی ہے ان کے ذریعے ادا کردہ لیٹ فیس کی رقم ان کے کھاتے میں جمع کرادی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں