ڈوکلم جیسے واقعات کے اعادہ سے بچنے ہند اور چین کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-06

ڈوکلم جیسے واقعات کے اعادہ سے بچنے ہند اور چین کا فیصلہ

شیامن
پی ٹی آئی
ڈوکلم تنازعہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان اور چین آج اپنے تعلقات میں دور اندیشی سے کام لینے پر آمادہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کوششیں ہوں گی ۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مضبوط تعاون ہوگا تاکہ ڈوکلم جیسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔73دن کے ڈوکلم تنازعہ کے بعد پہلی کارآمد میٹنگ میں وزیر اعظم نریندرمودی اور صدر چین شی جنپنگ نے تعمیر،بات چیت کی۔ پھر عہد کیا گیا کہ سرحدی علاقوں میں امن کی بر قراری، ہند۔ چین تعلات کی شرط اولین ہے ۔ مودی نے چی جن پنگ سے ملاقات کے بعد ٹوئٹ کیا کہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ۔ ہم نے ہندوستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات پر ثمر آور بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے صدر چین سے زائد از ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔ انہوں نے بین حکومتی میکانزم جیسے مشترکہ معاشی گروپ سیکوریٹی گروپ اور اسٹرٹیجک گروپ پر بھی بات چیت کی ۔معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا دونوں ممالک نے ڈوکلم تنازعہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دور اندیشی سے بات چیت ہوئی ، کوتاہ نظری سے نہیں۔ دونوں قائدین نے باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جئے شنکرنے کہا کہ دو پڑوسیوں یا بڑی طاقتوں کے درمیان اختلافات فطری ہیں لیکن اختلافات کو باہمی احترام کے ساتھ حل کرنا چاہئے ۔ آستانہ اسپرٹ کا اعادہ ہوا کہ دونوں ممالک اختلافات کو تنازعات میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اپنے اختتامی ریمارکس میں مودی نے شی جنپنگ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے برکس چوٹی کانفرنس کی بے حد کامیاب میزبانی کی۔ کانفرنس کامیاب رہی کہ اس نے برکس کو تیزی سے بدلتی دنیا میں مزیدبامعنی بنادیا۔ آئی اے این ایس کے بموجب صدر چین شی جن پنگ نے منگل کے دن کہا کہ وہ چین اور ہندوستان کے درمیان صحتمند اور مستحکم تعلقات ، دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہیں انہوں نے 9ویں برکس چوٹی کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی سے باہمی ملاقات میں کہا کہ چین ، بقائے باہم کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ سیاسی باہمی اعتماد بہتر ہو ۔ باہمی فائدہ مند تعاون بڑھے اور چین۔ ہند تعلقات راہ راست پر آگے بڑھیں۔ منگل کے دن مودی نے صدر مصر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات کی ۔

doklam issue India-China stand-off

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں