پاکستان کی شناخت بحیثیت ٹیررستان - ہندوستان کا سخت ترین رد عمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-23

پاکستان کی شناخت بحیثیت ٹیررستان - ہندوستان کا سخت ترین رد عمل

پاکستان کی شناخت، ٹیررستان کی حیثیت سے ہونے لگی ہے۔ ہندوستان سخت ترین رد عمل
اقوام متحدہ
آئی اے این ایس
اپنی تنقید تیز کرتے ہوئے ہندوستان نے آج اقوام متحدہ میں پاکستان کو دہشت گردی کی تائید کے لئے نشانہ بنایا اور اسے ٹیررستان قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن میں فرسٹ سکریٹری اینم گمبھیر نے جمعرات کے دن کہا کہ اپنی مختصر تاریخ میں پاکستان کی جغرافیائی شناخت دہشت سے ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان پر الزام عائد کیا تھا وہ کشمیر میں عوام کی جدو جہد کو بری طرح کچل رہا ہے ۔ گمبھیر نے کہا کہ دہشت گردی کو عالمیانہ میں پاکستان کی خدمات کا کوئی جواب نہیں۔ پاک سر زمین کی چاہت نے اصل میں خالص دہشت گردی کی سر زمین پیدا کردی ۔ پاکستان، اب ٹیررستان ہے جہاں عالمی دہشت گردی کو پیدا کرنے اور برآمد کرنے کی صنعت پھل پھول رہی ہے ۔ اپنی تقریر میں عباسی نے خبر دار کیا تھا کہ بر صگیر میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔ نئی دہلی پر کشمیر میں حقیقی خط قبضہ پر مسلسل جنگ بندی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھا کہ ہندوستان نے حقیقی خط قبضہ پار کی یا پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کے اپنے اصول پر عمل کیا تو کرارا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ صورتحال کو خطرناک موڑ لی نے سے روکنے بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا ۔ عباسی نے مانا کہ پاکستان کا نیو کلیر اسلحہ ہندوستان کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اور فوجی طاقت بڑھانے والے پڑوسی کے مد نظر پاکستان، قابل بھروسہ طاقت مزاحمت رکھنے کا پابند ہے ۔عباسی نے جنرل اسمبلی میں اپنے لگ بھگ بارہ منٹ کے خطاب کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہندوستان کو نشانہ تنقید بنانے میں صرف کیا۔ عباسی نے پیلیٹ گنس کے استعمال پر ہندوستان پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا بھی الزام عائد کیا۔ گمبھیر نے پاکستان کے اس شکوہ کا مذاق اڑایا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں اسے بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ کئی بلین ڈالر کی بین الاقوامی امداد کو اپنی سر زمین پر خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کے لئے منتقل کرنے والا ملک اب قیمت کی بات کررہا ہے ۔ اس کیس میں آلودگی پھیلانے والا قیمت چکا رہا ہے ۔ گمبھیر کی تائید افغان سفارت کار نے کی۔ سفارت کار نے عباسی کے اس الزام کی تردید کی کہ دہشت گردی کا بل سے اسلام آباد پہنچ رہی ہے ۔ افغان سفارت کار نے پوچھا کہ اسامہ ، ملا عمر ، اور ملا اختر منصور کی موت کہاں واقع ہوئی؟ یہ بھی پاکستان میں مرے ۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں سے زائد از بیس بین الاقوامی دہشت گرد تنظمیں افغانستان پہنچیں ۔ جنرل اسمبلی میں112ممالک میں کسی نے بھی مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔ گزشتہ برس پورے اجلاس میں صرف پاکستان نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب ہندوستان نے آج پاکستان کو ٹیررستان قرار دیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی پاک سر زمین ہے جہاں عالمی دہشت گردی کی پیداوار اور برآمد کی صنعت پھلتی پھولتی ہے ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کھل کر بولتے ہوئے ہندوستانی نمائندہ نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ اسامہ بن لادن کی حفاظت کرنے اور ملا عمر کو پناہ دینے والا ملک خود کو مظلوم دکھارہا ہے ۔ ہندوستان، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے بعد جنہوں نے مسئلہ کشمیر اٹھایا تھا جواب دینے کے اپنے حق سے استفادہ کررہا تھا۔ اقوام متحدہ کے مستقل مشن برائے ہند میں فرسٹ سکریٹری اینم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کے سبھی پڑوسی پاکستان کے اوچھے حربوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں ۔ متبادل حقائق وجود میں لانے سے حقیقت نہیں بدلتی۔ انہوں نے کہا کہ مختصر تاریخ میں پاکستان کی جغرافیائی شناخت دہشت گردی سے ہونے لگی ہے ۔ پاکستان کے نام کے حوالہ سے جس کے معنی پاک سر زمین کے ہوتے ہیں، گمبھیر نے کہا کہ پاک سر زمین کی چاہت میں دہشت گردی کی پاک سر زمین وجود میں آگئی ۔ پاکستان اب ٹیررستان بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ حافظ محمد سعید وہ قائد جس کی تنظیم لشکر طیبہ کو اقوام متحدہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں ، اب ایک سیاسی جماعت کا قائد بنتے ہوئے اپنا جواز پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بنی رہے گی ۔ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو کتنا ہی بڑھاوا کیوں نہ دے لے وہ ہندوستان کی علاقائی یکجہتی کو نقصان پہنچانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان پر الزام عائد کیاتھا کہ وہ ان کے ملک کے خلاف دہشت گرد سر گرمیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے خواہش کی تھی کہ وہ کشمیر کے لئے خصوصی نمائندہ کا تقرر کرے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ علاقہ کے عوام کی جدو جہد کو ہندوستان طاقت کے زور پر کچل رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ پاکستان میں طالبان کے کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں ۔ گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کی سڑکوں پر دہشت گرد کھلے عام گھومتے ہیں اور وہ ہمیں انسانی حقوق کے تحفظ پر لکچر دے رہا ہے ۔ دنیا کو ایسے ملک سے جمہوریت اور انسانی حقوق پر لکچر کی ضرورت نہیں ہے ۔ جس کی حالت خود خرا ب ہے۔ ٹیررستان اصل میں ایسا علاقہ ہے جس کا دہشت گردی کو عالمیانہ میں جو تعاون ہے اس کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کرسکتا۔

'Pakistan Is Terroristan', India Says In Strong Reply To Pak PM At UN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں