نیم فوجی دستوں کو عصری ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا - وزیر داخلہ راجناتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-09-08

نیم فوجی دستوں کو عصری ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا - وزیر داخلہ راجناتھ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی نیم فوجی دستوں کو جدید ہتھیاروں، آلات اور دیگر سازو سامان سے لیس کئے جانے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ نظر انداز کئے جانے کے بجائے انہیں ترجیح دی جانی چاہئے۔ راجناتھ سنگھ نے پبلک سیکٹر کے دفاعی کمپنیوں کی طرف مرکزی پولیس دستے کو کچھ جدید ہتھیارو اور آلات سونپے جانے کے موقع پر یہاں منعقدہ پروگرام میں نئی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کی موجودگی میں کہا کہ اس معاملے میں مرکزی پولیس دستے کو ترجیح نہیں دی جارہی ہے لیکن وہ امید رکھتے ہیں کہ نئی دفاع وزیر اس پر غور کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین آلات کی کمی کی وجہ سے مرکزی پولیس فورسز کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ان انٹر پرائز سے مرکزی پولیس دستوں کو سازو سامان کی فراہمی تیز کرنے کے لئے کوئی متبادل طریقہ کاربھی بنایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوان بڑے ہی نازک حالات میں کام کرتے ہیں اس لئے انہیں جدید اور ہلکے ہتھیار اور آلات مہیا کرائے جانے کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ہلکے بلٹ ثبوت جیکٹس اور ہیلمیٹ کی مثال دی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی جیکٹوں کا وزن کافی کم ہوا ہے لیکن اب اور کم کیا جاسکتا ہے۔ ان سے ہلکے جیاکٹ بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جوانوں کو جو ہیلمیٹ دئیے جارہے ہیں وہ کافی وزنی ہیں اور انہیں طویل وقت پہن کر رہنا مشکل کام ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ مرکزی پولیس دستہ کو بھی ہر قسم کی سڑک پر چلنے کے قابل بکتر بند گاڑیوں کی بہت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا جس طرح ہمارے جوان جموں و کشمیر میں لڑ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ ان جوانوں کے لئے اس طرح کی گاڑیاں مفید ہیں اور یہ جوانوں کو ہونے والے نقصان کو کافی کم کردیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجرم آج نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں اور وہ کمپیوٹر پر بیٹھ کر ہی اپنی حرکتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر سیکوریٹی فورسیز کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا ۔ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میک ان انڈیا منصوبہ ایک اچھی پہل ہے ۔ اس کے لئے پی ایس یو اور ان کی مصنوعات کا استعمال کرنے والے سینٹرل پولیس فورسز کو نزدیک آنا ہوگا باہمی تجربے پر مبنی مصنوعات کو بہتر بنانا ہوگا۔ سیتا رامن نے کہا کہ پبلک سیکٹر کی کمپنیاں سینٹرل پولیس فورسز اور فوجو ں کو جدید ترین ہتھیاروں اور سازو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فورسز کو آج جو مصنوعات دی جارہی ہیں ان سے پولیس فورسز کو بڑی مدد ملے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میک ان انڈیا کے تحت دفاعی پیداوار کے شعبے میں ملک کو خود مختاری بنانے کی سمت میں کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ڈائرکٹر جنرل کو پی ایس یو کے ذریعہ تیار کردہ جدید ترین بکتر بند بس کی چابی، آرکیڈ بس، بلٹ پروف جیکٹ، بغیر انسان والی گاڑی اور نئی نسل کی مہلک رائفل سونپی گئی۔ بی ایس ایف کے ڈی جی کو تمام سڑکوں پر چلنے کے قابل بکتر بند گاڑی کی چابی دی گئی۔

Central forces don't get priority in weapons procurement: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں