ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-16

ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

پٹنہ
یو این آئی
ملک کی تمام ریاستوں میں 71ویں یوم آزادی کو آج پورے ملک میں جو ش وخروش کے ساتھ منایا گیا اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔ چیف منسٹر دہلی اروند کج ریوال نے آج71ویں یوم آزادی کے موقع پر یہاں چھتر سال اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ کجریوال نے دہلی پولیس، دہلی فائر بریگیڈ سروس اور دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دستوں اور این سی سی اور سکولی طلبا کی پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے اراکین اسمبلی، چیف سکریٹری اور سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ چیف منسٹر کجریوال نے یوٹیوب پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، اگر ہم بچوں کو مناسب تعلیم دیتے ہیں تو ہم ملک سے غریبی ختم کرسکتے ہیں۔ کجریوال نے خواتین کے تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جانی چاہئے ۔ آج پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مختلف محکموں میں درج فہرست ذات و قبائل، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقے کے لئے پندر لاکھ روپئے تک ٹھیکیداری کا کام الاٹمنٹ کے واسطے تحفظات کی تجویز ہے ۔ اب اس حد کو پندرہ لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے کیا جائے گا۔ نتیش کمار نے مدارس میں تعلیمی اصلاح اور اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے منصوبہ کی توسیع کے سلسلے میں اعلانات کئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس سال سے مدرسہ تعلیم بورڈ کے فوقانیہ اور مولوی میں فرسٹ کلاس میں کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ چیف منسٹر کمار نے کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ سے تسلیم شدہ مدارس میں تعلیمی اصلاحات کے لئے ریاستی فنڈ سے کلاس روم، لائبریری، آڈیٹوریم، مہار ت کی ترقی سینٹر، کوچنگ سینٹر وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات کا فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اقلیتی روزگار قرض کی اسکیم کا بجٹ بڑھا کر سالانہ سو کروڑ روپے کیا جائے گا اور ہر ضلع میں اقلیتی رہائشی اسکولوں کی تعمیر کی جائے گی۔چیف منسٹر نے کہا کہ اسی طرح اقلیتی مطلقہ خاتون مالی مدد منصوبہ میں مدد رقم کو دس ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت دھونیا، رنگریز، دروزی طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی منصوبہ لائے گی۔ اسی طرح معذوروں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر سماجی بہبود محکمہ میں ایک الگ ڈائرکٹوریٹ بنایاجائے گا۔ کمار نے کہا کہ دیہی امور محکمہ کی طرف سے رابطہ سے نہ جڑے سیاحتی مقامات کو چیف منسٹر سیاحت رابطہ منصوبہ کے تحت شامل کیاجائے گا اور بجلی کے میدان میں بہتری کے لئے تمام خراب تار کو ریاستی فنڈ سے بدلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کجر اور پیر پنتی میں تھرمل پاور پلانٹ کے مقام پر سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی ۔ ریاستی چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس نے منترالیہ اور ان کی رہائش گاہ ورشیا پر پرچم کشائی کی جب کہ ریاستی گورنر ودیا ساگرا راؤ جو اس وقت چینائی میں ہیں نے مہاراشٹر میں کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے صدردفاتر پر بھی پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ راجستھان میں یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ دھوم دھام سے منایا گیا ۔ دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں منعقد تقریب میں چیف منسٹر وسندھرا راجے نے قومی پرچم لہرایا اور مختلف اضلاع میں منعقد تقریب میں ضلع انچارج وزراء نے ترنگا جھنڈا لہرایا ۔ اس کے علاوہ پولیس ہیڈ کوارٹر اور دیگر سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی منایا گیا۔ آسام کے چیف منسٹر سروانند سونو وال نے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ سونو وال نے یہاں ترنگا لہرانے کے بعد کہا، ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم بچوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں ۔ الفا (آئی) اور دیگر انتہا پسند وں نے یوم آزادی کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ ان تنظٰموں کی ہڑتال کی اپیل کے باوجود ریاست میں سخت سیکوریٹی انتظامات کے درمیان یوم آزادی جو ش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔ چھتیس گڑھ میں یوم آزادی روایتی طریقہ سے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ دارالحکومت رائے پور سمیت پوری ریاست میں جگہ جگہ قومی پرچم لہرائے گئے اور لوگوں نے آزادی کی تحریک کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ریاست کے تمام اضلاع میں اس موقع پر پروگرام منعقد کئے گئے جہاں پر وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریوں نے جھنڈا لہرایا اور چیف منسٹر کا پیغام پڑھا۔ ریاست کے نکسل متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں یوم آزادی پر کافی جوش و خروش نظر آیا۔ نکسلیوں کے بائیکاٹ کا اثر نہیں کے برابر تھا۔ اہم تقریب دارالحکومت کے پولیس پریڈ میدان میں منعقد کی گئی جہاں چیف منسٹر رمن سنگھ نے جھنڈا لہرایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں