ڈی جی ونجارا اور دنیش سہراب الدین کیس میں بری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-02

ڈی جی ونجارا اور دنیش سہراب الدین کیس میں بری

ممبئی، احمد آباد
پی ٹی آئی
ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے گجرات کے سابق اے ٹی ایس سربراہ ڈی جی ونجارا اور راجستھان کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر دنیش ایم این کو سہراب الدین شیخ اور تلسی راج پرجاپتی کے مبینہ فروضی انکاؤنٹر کیس میں آج ڈسچارج کردیا کیونکہ ان ہلاکتوں سے ان کا تعلق ہونے کے بارے میں بادی النظر میں کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ اس نے استغاثہ کے گواہوں کی جانب سے پیش کردہ ثبوت کو سنی سنائی نوعیت قرار دیا جب کہ ان دونوں کو اس مشہور کیس سے بری کردیا ، جسمیں امیت شاہ کو جواب بی جے پی کے صدر ہیں2014ء کے دوران بری کردیا گیا تھا ۔ عدالت نے ونجارا کے خلاف ان کا سہراب الدین اور ان کی بیوی کوثر بی و نیز تلسی پرجا پتی کا اغوا کرنے اور انہیں ہلاک کردینے کے واقعہ سے تعلق ہونے کے سلسلہ میں بادی النظر میں کوئی ثبوت نہیں نملا ہے۔ ایسا ثبوت بھی نہیں ملا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہوں کہ وہ اصل سازشیوں میں سے ایک تھے۔ جج سنیل کمار جے شرما نے کہا سی بی آئی زیادہ تر گواہوں کے بیانات پر انحصار کرتی ہے جو سنی سنائی نوعیت کے ہیں حتی کہ شریک ملزمین کے بیانات بھی ایسے نہیں ہیں جس کی بنا پر درخواست گزار ونجارا کو راست طور پر ماخوذ کیاجاسکے ۔ عدالت نے کہا استغاثہ نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا، کہ وہ جرائم کے مقامات پر موجود تھے اور محض ایک طرف ونجارا اور دوسری طرف گجرات کے آئی پی ایس آفیسر ویپل اگر وال اور انسپکٹر اشش پانڈیا کے درمیان گفتگو یہ ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں ہے کہ پرجاپتی کی ہلاکت میں سابق آئی پی ایس عہدیدار کا رول رہا ہے ۔ سی بی آئی کے اس دعوے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ کوثر بی کو قتل کرنے کے بعد ان کی نعش کو جلادیا گیا تھا، عدالت نے بتایا یہ مواد بھی نہیں ملا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ کوثر بی کو کب ، کہاں اور کس نے ہلاک کیا۔ مقام واردات سے ریت، راکھ وغیرہ جیسی کوئی شئے بھی نہیں ملی ہے ، جس کی بنا پر یہ کہاجاسکے کہ ان کی نعش کو جلاد یا گیا تھا۔

Sohrabuddin Sheikh encounter: DG Vanzara, MN Dinesh discharged

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں