بنگلورو میں اندرا کینٹین کا راہول گاندھی کے ہاتھوں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-17

بنگلورو میں اندرا کینٹین کا راہول گاندھی کے ہاتھوں افتتاح

بنگلورو
یو این آئی
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے آج ہائی ٹیک سٹی میں انتہائی غریب افراد کو رعایتی قیمت پر کھانافراہم کرنے کی نئے مقبول اسکیم کا آغاز کیا اور کانگریس کے نائب صدر راہو ل گاندھی کے ہاتھوں اندرا کینٹین کا افتتاح عمل میں لایا۔ چیف منسٹر سدارامیا نے جنہوں نے چار سال قبل حلف برداری کے فوری بعد ایک روپے چاول کی سربراہی کا اعلان کیا تھا نے اس نئی اسکیم کو ریاست کو بھوک سے پاک بنانے کی کوشش قرار دیا۔ شہر میں مجموعی طور پر 101کینٹین کھولے گئے اور عنقریب198کینٹین قائم کرنے کا نشانہ ہے جو ہر کارپوریشن وارڈ میں ایک ہوگی جہاں پانچ روپئے میں ناشتہ اور دس روپے میں دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیاجائے گا ۔ ہر کینٹین سے روازنہ پانچ سو افراد کو ک ھانا فراہم کرنے کا ہدف ہے اور طلب کے حساب سے اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ سٹی کارپوریشن کے حکام نے یہ بات کہی ۔ اس نئی اسکیم کے لئے سدارامیا حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ ریاستی حکومت تمام شہروں میں اندرا کینٹین کھولنا چاہتی ہیں اور اس کا مقصد ریاست مین کسی کو بھوکا نہ دیکھنا ہے ۔علیحدہ اطلاع کے مطابق حکومت کرناٹک کی سبسیڈی پر مبنی غذا کی فراہمی کے مراکز کے افتتاح کے دوران راہول گاندھی کی زبانی لغزش کے نتیجہ میں ہلچل کی کیفیت پیدا ہوگئی جب کہ وہ اندرا کینٹینس کو اماں کینٹنس کہتے کہتے اچانک رک گئے ۔ انہوں نے ان فلاحی مراکز کی لانچ کے موقع پر اپنی سہو زبان کی اصلاح کرتے ہوئے بتایا کہ اماں کا یہی ویژن ہے یعنی اندرا کینٹین ، راہول گاندھی نے بنگلور کے ہر شہر کا تذکرہ کیا جس پر سب کی توجہ مبذول ہوگئی۔ راہول نے بتایا کہ چیف منسٹر نے انہیں بتایا تھا کہ بنگلور کی صرف شروعات ہیں جب کہ وہ اس پروگرام کو دیگر شہروں تک توسیع دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب آئندہ دو ماہ کے دوران بنگلور کا ہر شہر اور اسی مقام کے ہر شہر کا ہر غریب ریاست کرناٹک میں سدارامیا جی حکومت کے دوران یہ کہے گا کہ میں قطعی طور پر بھوکا نہیں رہ سکتا ہوں۔ ان کینٹنس کے ذریعہ ناشتہ پانچ روپئے اور لنچ رات کا کھانہ دس روپے فی پلیٹ دیاجائے گا۔

Rahul Gandhi launches Indira Canteen project in Bengaluru

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں