بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے 500 کروڑ روپئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-27

بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے 500 کروڑ روپئے

پورنیا
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی سروے کے بعد ریاست کو500کروڑ روپے کی امداد فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے سیلاب میں مرنے والوں کے لئے دو لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معاینہ کرنے کے بعد یہاں ریاست کے چیف منٹر نتیش کمار ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی اور اعلی حکام کے ساتھ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور راحٹ رسانی و باز آبادکاری کے کاموں کاجائزہ لیا ۔ میٹنگ کے بعدوزیر اعظم نے ریاست میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور پانچ سو کروڑ روپے کی فوری مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ مودی نے ریاست میں سیلاب کی تباہیوں کا تخمینہ کرنے کے لئے فوری طور پر ایک مرکزی ٹیم بھیجنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے سپروائزروں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بھیجے تاکہ فصل انشورنس سے متعلق دعوؤں کے تحت فوری طور پر کسانوں کو ادائیگی کی جائے ۔ سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیلاب متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لئے مناسب کارروائی کی جائے ۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے سسٹم کو تیزی سے بحالی کے لئے مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لے کر دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم کو وداع کرنے کے لئے پورنیا کے چونا پور میں واقع فوجی ہوائی اڈہ پر چیف منسٹر نتیش کمار اور ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی سمیت کئی سینئر حکام موجود تھے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم صبح 9:50بجے پورنیا کی چونا پور میں واقع فوجی ہوائی اڈہ پر پہنچے جہاں ان کا استقبال چیف منسٹر نتیش کمار اور سشیل کمار مودی اور ریاستی وزیر رام نارائن منڈل نے کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے نتیش کمار اور سشیل کمار مودی کے ساتھ پورنیا، ارریا، کشن گنج اور کٹیہار اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے کے لئے روانہ ہوگئے ۔ تقریبا پینتالیس منٹ تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے کے بعد وزیر اعظم نے پورنیا میں ہی چیف منسٹر اور ریاست کے سینئر حکام کے ساتھ سیلاب سے راحت اور بچاؤ کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران نتیش کمار نے سیلاب سے نقصان کے تعلق سے وزیر اعظم کو تفصیل سے واقف کروایا ۔ وزیر اعظم نے سیلاب راحتی کاموں میں ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ اس کے بعد وزیر اعظم دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ بہار کے انیس اضلاع کے186ہلاک سیلاب کی زد میں ہیں اور اس سے ایک کروڑ67لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہے ۔ سیلاب سے اب تک418لوگوں کی موت ہوچکی ہے کہ جب کہ ان اضلاع میں چوبیس ہزار350جھونپڑتیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ایک ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ لاکھ ہیکٹیئر سے زائد کھیتوں میں لگی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔

PM Modi surveys Bihar flood-hit areas, pledges Rs 500-crore relief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں