نئی حج پالیسی کا اسی ماہ اعلان - نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-17

نئی حج پالیسی کا اسی ماہ اعلان - نقوی

نئی حج پالیسی کا اسی ماہ اعلان - نقوی
آئندہ ماہ سے بحری سفر کے آغاز کی کوشش ۔ سعودی عرب کے سفیر سعود محمد الساتی سے ملاقات
نئی دہلی
یو این آئی
مملکتی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ نئی حج پالیسی2018کا اسی ماہ اعلان کیاجائے گا اور اگلے سال سے بحری راستہ سے عازمین کو حج پر بھیجنے کا بندوست کرنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت اور جہاز رانی کی وزارت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔ نقوی نے یہاں نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفیر سعود الساتی کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اگلے سال سے حج اس نئی حج پالیسی کے مطابق ہی کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2018طے کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کو آسان اور شفاف بنانا ہے اور اس نئی پالیسی میں حج مسافروں کے لئے مختلف خصوصیات کا پورا خیال رکھاجائے گا۔ نقوی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کے اہم نکات میں بحری راستے سے حج کے سفر کو دوبارہ شروع کرنا شامل ہے اور اس سلسلے میں عمل کو آگے بڑھانے کے لئے28اگست کو جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری کی قیادت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بحری راستے سے حج کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت سے بھی بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے اس سال حج اچھے طریقہ سے چل رہا ہے ، جس کے لئے وہ وہاں کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب میں ترقی کے کام چل رہے ہیں۔ ان کے مکمل ہوجانے کے بعد جہاز سے جانے والے عازمین حج کو وہاں بلیٹ ٹرین کی سہولت دستیاب ہوجائے گی اور وہ براہ راست اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ وقف کی زمینوں سے قبرستاوں کو ہٹا کر زمینیں ہڑپے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وقف کی زمینوں سے قبروں کا غائب ہونا کسی اجوبے سے کم نہیں ہے ۔ ان معاملات کی تحقیقات کرائی جائے گی اور قصور واروں کو مناسب سزا دی جائے گی۔

New Hajj Policy-2018 coming this month: Abbas Naqvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں