اتر پردیش میں ٹرین حادثہ - 30 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-20

اتر پردیش میں ٹرین حادثہ - 30 ہلاک

مظفر نگر
پی ٹی آئی
اتر پردیش میں ایک بڑے ٹرین حادثہ میں مظفر نگر کے قریب کٹولی کے مقام پر پوری، ہردوار اتھکل اکسپریس کے چودہ ڈبے پٹری سے اترنے کی وجہ سے کم از کم تیس افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں81کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ دہلی میں ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے بتایا کہ اتر پردیش کی حکومت نے وزارت کو تیس اموات کے بارے میں بتایا ہے ۔ چیف میڈیکل آفیسر پی ایس مشرا اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل میرٹھ زون پرشانت کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ شام پونے چھ بجے پیش آیا۔ کٹولی مظفر نگر سے تقریبا چالیس کلو میٹر دورواقع ہے ۔ حادثہ کے بعد فوری پی اے سی اے ٹی ایس اور این ڈی آر ایف ٹیموں کو مقام پر روانہ کیا گیا ہے ۔ امدادی سرگرمیوں میں انتہائی وزنی ٹرینوں اور گیاس کیٹرس کا استعمال کیاجارہا ہے اور مقامی افراد مظفر نگر کے عہدیداروں کی مدد کررہے ہیں ۔ حکام نے متاثرہ افراد کے خاندانکی مدد کے لئے ایک کنٹرول روک قائم کیا ہے ۔ اس کنٹرول روم کے فون نمبرات0131-2436918 , 0131-2436564 اور0131-2436103ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر انتہائی کرب کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وزارت ریلوے اور ریاستی حکومت ہر ممکن مدد اور درکار امداد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کوئی بھی کوتاہی پائے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ پربھو نے جانی نقصان پر فی کس3.5لاکھ ایکس گریشیا ،بری طرح زخمیوں کے لئے فی کس پچاس ہزار اور معمولی زخمیوں کے لئے فی کس پچیس ہزار امداد کا اعلان کیا ہے ۔ پربھو نے ٹوئٹر پر کہا کہ مملکتی وزیر منوج سنہا مقام پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیرمین سے کہا گیا ہے کہ وہ راحتی امداد سر گرمیوں کی نگرانی کریں۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں غازی آباد سے حادثہ کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ پربھو نے بتایا کہ مقام پر میڈیکل ویانس کو بھی روانہ کیا گیا ہے اور تیزی سے بچاؤ راحت سر گرمیوں کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ۔ وزارت ریل نے امداد و راحت کے کاموں میں تال میل کے لئے حکومت اتر پردیش کے ساتھ رابطہ میں ہے ۔ اتر پردیش کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لا اینڈ آرڈر آنند کمار نے بتایا کہ بر وقت بچاؤ راحت سر گرمیوں کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی کی کوئی قلت نہ ہو ۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ کے بارے میں دریافت کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام ممکنہ اقدامات کریں ۔ آدتیہ ناتھ نے اپنے دو وزراء کو ہدایت دی کہ وہ امدادی سر گرمیوں میں تیزی لانے کے لئے مقام پر پہنچ جائیں۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے جانی نقصان پر افسوس کا ااظہار کیا ہے اور کہا کہ مقامی پارٹی امدادی سر گرمیوں میں شامل ہوجائے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے اس حادثہ پر افسوس کااظہار کیا۔

At least 30 dead in Muzaffarnagar UP Utkal Express train accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں