دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے ۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-31

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے ۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے
دوسرا اے پی جے عبدالکلام یادگار لکچر ۔ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کا خطاب
نئی دہلی
آئی اے این ایس
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج بتایا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا جب کہ بد بختی کی بات یہ ہے کہ چند افراد کو باہم جوڑتے ہیں ۔، نائیڈو نے یہاں دوسرا اے پی جے عبدالکلام یادگار لکچر دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی معاشرہ کے لئے ایک بڑی لعنت ہے اور دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بد بختی کی بات ہے کہ چند افراد دہشت گردی کو کسی نہ کسی مذہب سے جوڑتے ہیں ، جب کہ کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تائید نہیں کرتا ۔ کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تلقین نہیں کرتا اور وہ کسی بھی مذہب کے لئے قابل قبول نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مذاہب امن و امان اور بھائی چارہ کی تلقین کرتے ہیں جو کسی بھی معاشرہ اور قوم کی ترقی اور آگے بڑھنے کی دو اولین ضروریات ہیں۔ نائیڈو نے بتایا کہ سابق صد ر عبدالکلام ایک تخلیقی صلاحیت کے حامل قائد تھے جنہوں نے ترقیاتی پالیسیوں کے نامعلوم راستہ پر قدم بڑھایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کلام ان شخصیتوں جیسے سیاست دانوں کے غیر معمولی زمرہ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں دولت یا اختیارات کی کبھی پرواہ نہیں رہی ہے اور جو ہمیشہ عجزو انکسار کے ساتھ اونچے عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔ نائیڈو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے ہر شعبہ کے ان سے وابستہ ہر شخص کو ساتھ لیتے ہوئے ان کی کلیدی اہلیتوں ، ان کی سمجھ بوجھ اور تخلیقی صلاحیتی ذہنوں سے استفادہ کیا ہے ۔

Terror has no religion: Vice President M. Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں