اتر پردیش میں کیفیت ایکسپریس ٹرین حادثہ - 100 مسافرین زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-24

اتر پردیش میں کیفیت ایکسپریس ٹرین حادثہ - 100 مسافرین زخمی

اتر پردیش میں کیفیت ایکسپریس ٹرین حادثہ - 100 مسافرین زخمی
لکھنو، نئی دہلی
آئی اے این ایس، پی ٹی آئی
اتر پردیش کے ضلع اوریا میں چہار شنبہ کی صبح کیفیت ایکسپریس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ کم از کم سو افراد زخمی ہوئے جن میں چند کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اعظم گڑھ سے نئی دہلی جانے والی ٹرین ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی جو کل رات لگ بھگ بارہ بج کر چالیس منٹ اچلد اور پاٹا اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پٹری پر پلٹ گیا تھا ۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ گزشتہ پانچ دن کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ جس کے نتیجہ میں وزیر ریلوے سریش پربھو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاجارہا ہے ۔ تاہم سریش پربھو نے خود مستعفی ہونے کا پیشکش کردیا ہے ۔ اگرچیکہ کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے استعفیٰ کو قبل نہیں کیا ہے جب کہ اس حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اے کے متل ریلوے بورڈ کے صدر نشین کی حیثیت سے مستعفیٰ ہورہے ہیں ، بورڈ کا سربراہ اس عظیم عوامی حمل و نقل سیکٹر کے نظم و نسق کی باگ ڈور کا حامل ہوتا ہے ۔ ایر انڈیا کے صدر نشین اشوانی لوہانی ریلوے بورڈ کے نئے صدر نشین کی حیثیت سے متل کے جانشین ہوئے ہیں ۔ اولیا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے تیاگی نے بتایا کہ ٹرین کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے جن میں ایک ڈبہ الٹ گیا جس کی وجہ سے تقریبا سو مسافرین زخمی ہوگئے۔ چار شدید زخمیوں کو فوری سیفائی اور ایٹاوہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد چند زخمیوں کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ ایس پی نے یہ بتایا کہ تاحال کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ تاہم ریلوے ذرائع نے مجروحین کی تعداد پچیس بتائی ہے ۔ مخصوص مال بردار راہداری کے لئے تعمیری اشیاء کی منتقلی میں مصروف ریت سے لدا ڈمپر ٹرک پٹریوں کے متوازی جاتے ہوئے الٹ گیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ ہوا ۔ گاڑی کا ایک حصہ پٹریوں پر گر پڑا جس سے ٹرین اس سے ٹکرا گیا ۔ اتر پردیش کے معتمد داخلہ بھگوان سوروپ نے یہ بات بتائی ۔ گزشتہ ہفتہ اتکل ایکسپریس اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پٹریوں سے اتر گئی تھی جس میں بائیس ہلاکتیں ہوئیں اور156افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ پر بھی سریس پربھوسے استعفی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ کلیدی اپوزیشن کانگریس نے پربھو پر اپنے فریضہ میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی برطرفی اور اس عہدہ پر کسی ذمہ دار فرد کے تقرر کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے کلیدی ترجمان رندیپ سرجے والا نے پربھو کے استعفیٰ پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ذمہ داری کا یہ کاروبار کارگر نہیں ہوگا ۔ قبل ازیں دن میں پربھو نے حالیہ ریل حادثات کی مکمل اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران استعفیٰ کا پیشکش کیا ہے۔ پربھو نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے اس واقعہ کی مکمل ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ان سے انتظار کرنے کے لئے کہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر کی حیثیت سے تین سال سے کم عرصہ کے دوران میں نے ریلویز کو بہتر بنانے کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت تمام شعبوں میں منظم اصلاحات کے ذریعہ کئی دہے طویل لا پرواہی پر قابو پانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجہ میں فقید المثال سرمایہ کاریاں اور سنگ میل طئے کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس نئے ہندوستان کے تصور کو پیش کیا ہے اس میں ایک ایسا ریلویز ہونا چاہئے جو کار گزار اور جدید طرز کا ہو ۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہی وہ راستہ ہے جس پر ریلویز اس وقت آگے بڑھ رہا ہے ۔ بدبختانہ حادثات ، مسافرین کے زخمی ہونے اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا انہیں انتہائی دکھ ہے ۔ اس نے انہیں شدید کرب میں مبتلا کردیا ہے ۔ سریش پربھو نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اس کے فوری بعد شہر سے روانہ ہوگئے ۔ ان کے عملہ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں سریش پربھو کے ٹوئٹر تحریر کے بعد حکومت نے ایر انڈیا کے سی ایم ڈی اشوانی لوہانی کے صدر نشین ریلوے بورڈ کی حیثیت سے تقرر کا اعلان کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ متل نے گزشتہ سہ پہر وزیر کو اپنا استعفی پیش کردیا تھا جسے آج صبح قبول کرلیا گیا ۔ بعد ازاں ٹاملناڈو کے دلوپورم میں غیر انسان بردار ریل کراسنگ پر ایک ٹرین لاری سے ٹکرا گئی ۔ دہلی میں ریلوے عہدیداروں نے اسے معمولی حادثہ قرار دیا۔ کیفیت ایکسپریس کو اردو کے مشہور شاعر اور اداکارہ شبانہ اعظمی کے والد کیفے اعظمی کے نام سے موسوم کیا گیا تھا ۔ یہ ٹرین اعظم گڑھ اور قومی دارالحکومت کے درمیان چلائی جاتی ہے ۔ اعظمی خاندان اعظم گڑھ سے تعلق رکھتا ہے ۔ ریلویز نے بتایا کہ ٹرک یا ڈمپر اس کی ملکیت نہیں تھا جب کہ حادثہ کے فوری بعد ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا ۔
Around 100 passengers injured as Kaifiyat Express derails in U.P.

کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس۔ راجناتھ سنگھ ہندوستان کی نمائندگی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن( ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان کا دورہ کریں گے ۔ راجناتھ سنگھ ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی نویں میٹنگ میں شرکت کریں گے، جو24سے25اگست 2017کو منعقد کی جائے گی۔ اس اجلاس میں ہنگامی حالات کی روک تھام اور خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ راجناتھ سنگھ نے کرغزستان کے لئے روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دی ہے کیونکہ یہ تنظیم ہندوستان کو دوسرے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں رکن ممالک کے ساتھ قدرتی آفات کی مینجمنٹ کے تعلق سے اپنے تجربے اور مہارت کو رکن ممالک کے ساتھ شیئر کیاجائے گا۔ آج یہاں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ ایک وفد بھی جارہا ہے جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے چند سینئر حکام شامل ہیں۔ ہندوستان کو اس سال ایس سی او کی مکمل رکنیت حاصل ہوگئی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ چوٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی جو قازقستان کے شہر آستانہ میں جون2017میں منعقد ہوئی تھی ۔ ہندوستان کے ایس سی او کے رکن کے طور پر اس میٹنگ میں شرکت سے ایس سی او کے دائرہ کار میں ہنگامہ حالات سے آبادی اور علاقوں کی حفاظت کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کی ترقی کو ایک نئی رفتار دینے کی راہ میں نئے مواقع فراہم ہوں گے اور علاقائی اور عالمی پلیٹ فارم پر نئی پوزیشن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی میٹنگ میں ایس سی او اور رکن ممالک کی حکومتوں کے مابین سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے2018-19ء کے لائحۃ عمل پر غور کیاجائے گا۔اور اسے منظوری دی جائے گی۔ یہ معاہدہ ہنگامی صورتحال کو ختم کرنے میں مدد دینے کے لئے تعاون سے متعلق ہے۔ دورے کے دوران امید ہے کہ وزیر داخلہ ایس سی او کے کچھ رکن ممالک کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں ۔ ایس سی او اجلاس کے دوران اگر راجناتھ سنگھ اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہیں تو یہ ایک با معنی خیز ملاقات ہوگی کیونکہ سکم سیکٹر کے ڈوکلام علاقہ میں ہندستان اور چین کی فوجیں آمنے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں۔ پیر کو وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ڈوکلام میں ہندوستان اور چین کے درمیان جاری مسئلہ کا عنقریب حل نکل آئے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں بیجنگ سے مثبت موقف اپنانے کی امید کا اظہار کیا تھا ۔ تاہم منگل کو چین نے کہا کہ ڈوکلام تنازعہ صرف اسی وقت ختم ہوسکتا ہے کہ ہندوستان غیر مشروط طور پر اپنی افواج علاقہ سے واپس طلب کر لے ۔ چین کی اجارہ داری میں قائم گروپ ایس سی او میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہوئے ہیں۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ماہ جون میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم ہندوستان نیندر مودی نے شرکت کی تھی۔

او بی سی کے متمول افراد کی حد آمدنی میں8لاکھ روپے سالانہ تک اضافہ
نئی دہلی
پی ٹی آئی
دیگر پسماندہ طبقات کے متمول تر اور زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ کی حد آمدنی کو سالانہ دو لاکھ روپے تک بڑھادیا گیا ہے ۔ جب کہ مرکزی کابینہ نے تحفظاتی فوائد کی مساویانہ تقسیم کے لئے دیگر پسماندہ طبقات میں ضمنی زمرہ بندی کے پیانل کے قیام کو منظوری دے دی ہے ۔ حکومت نے موجودہ نظام تحفظات پر نظر ثانی کو مسترد کردیا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی ملازمتوں کی حد میں اضافہ کے فیصلے سے کابینہ کو آج رسمی طور پر واقف کروایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آسام میں حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اشارہ کیا تھا کہ مذکورہ بالا طبقہ پر عائد تحدید کو بڑھا دیاجائے گا اور چنانچہ کابینہ کو اس فیصلہ سے رسمی طور پر واقف کروانے کی کاروائی کو آج مکمل کرلیا گیا ہے ۔ وزارت سماجی انصاف و فراہمی اختیارات نے تجویز پیش کی کہ دیگر پسماندہ طبقات کے خاندان جنہیں سالانہ آٹھ لاکھ سے زائد آمدنی ہوتی ہے ان کی درجہ بندی متمول تر اور زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ کی حیثیت سے کی جانی چاہئے جب کہ اس تحدید کے نتیجہ میں دیگر پسماندہ طبقات پر روزگار میں تحفظات سے استفادہ کے خلاف امتناع عائد ہے۔ ایک سوا ل کا جواب دیتے ہوئے جیٹلی نے بتایا کہ عوامی شعبہ کے اداروں تک اس فیصلہ کو توسیع دینے کی تجویز پر حکومت سر گرمی کے ساتھ غور کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طبقہ پر عائد تحدید پر تین مرتبہ نظر ثانی کی گئی۔1993ء میں اس کی ھد آمدنی ایک لاکھ روپے،2004ء میں2.5لاکھ اور2008ء میں 4.5لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ موجودہ آٹھ لاوکھ روپے کی حد2013ء میں عائد کی گئی ۔ جیٹلی نے دیگر پسماندہ طبقات میں فوائد تحفظات کی وسیع تر مساویانہ تقسیم کے لئے دیگر پسماندہ طبقات میں ذیلی زمرہ بندی کو قطعیت دینے کمیشن کے قیام پر کابینہ کے فیصلہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش ، تلنگانہ، پڈویچری، کرناٹک، ہریانہ، جھار کھنڈ، مغربی بنگال، بہار، مہاراشٹرا، ٹاملناڈو اور جموں و کشمیر کے صرف علاقہ جموں میں جیسی گیارہ ریاستوں میں قبل ازیں دیگر پسماندہ طبقات میں خود فوائد کی مزید مساویانہ تقسیم ہوگی۔ دستور کی دفعہ 340کے تحت مجوزہ کمیشن قائم کیاجائے گا جو اس کے صدر نشین کے تقرر کی تاریخ سے اندرون بارہ ہفتہ اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔ حکومت کے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیانل مختلف ذاتوں اور طبقات بشمول دیگر پسماندہ طبقات کے اجمالی زمرہ میں مرکزی فہرست میں شال دیگر او بی سیز کے حوالہ سے ان میں فوائد کے تحفظات کی غیر مساویانہ تقسیم کا جائزہ بھی لے گا ۔ علاوہ ازیں پیانل مماثل او بی سیز میں ضمنی زمرہ بندی کے لئے میکانزم، معیار، قواعد اور سائنس طریقہ کار کے ساتھ حدود کو بھی قطیعت دے گا ۔ کمیشن او بی سیز کی مرکزی فہرست میں متعلقہ ذاتوں ، طبقات ، ذیلی ذاتوں ، مترادفات کی شناخت کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ ضمنی زمروں میں ان کی درجہ بندی بھی کرے گا۔
نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب بی جے پی نے آج دیگر پسماندہ طبقات او بی سیز کے نسبتاً متمول و زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ کی سالانہ آمدنی حد کو جو اس وقت مرکزی ملازمین کے لئے چھ لاکھ روپے ہے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کردینے مرکزی حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ۔ ایک بیان میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے بتایا کہ حکومت نے ایک تعمیری اقدام کیا ہے اوراس کے ذریعہ معاشرہ کا ایک بڑا حصہ تحفظات اور دیگر اسکیموں سے فائدہ حاصل کریگا۔

وزیر اعظم سے سریش پربھو کو برطرف کرنے کا نگریس کا مطالبہ
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج وزیر ریلوے سریش پربھو پر الزام لگایا کہ وہ اپنے کام میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ کانگریس نے وزیرا عظم نریندر مودی سے پربھو کی بر طرفی اور وزیر ریلوے کی حیثیت سے کسی ذمہ دار فرد کے تقرر کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس کے کلیدی ترجمان رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ کاروبار ذمہ داری کار گر نہیں ہوگا۔، انہوں نے پر زور انداز میں پربھو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ سرجے والا، پربھو کی ٹوئٹر تحریر کا حواہ دے رہے تھے جس میں پربھو نے حالیہ ٹرین حادثات کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اپنے استعفی کا پیشکش کیا۔ کانگریس کے ترجمان نے مودی پر زور دیا کہ وہ ریلویز کے لئے حفاظتی نقشہ وضع کرے ۔ کانگریس قائد نے صحافیوں کو بتایا کہ یا تو وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ وزیر کو برطرف کریں یا وہ خود یا پھر ان کا استعفی قبول کرلیں۔ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم آگے آئیں اور ریلویز کے تحفظ کے لئے روڈ میاپ وضع کریں۔ انہوںنے بتایا کہ ریلوے بورڈ کے کسی رکن کو رخصت پر بھیجنا یا جونیر عہدیداروں کو معطل کرنا کافی نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ ہم نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے آج پھر ٹوئٹر تحریر پر یہ بتایا کہ بجائے اس کے کہ وہ آگے بڑھتے اور میڈیا کا سامنا کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرتے۔ سرجے والا نے پر زور انداز میں بتایا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے وزیر ریلوے کو برطرف کیاجائے اور ان کی جگہ پر کسی ذمہ دار فرد کا تقرر کیاجائے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ ایک سال کے دوران رو بہ عمل لائے جانے والے ریلوے ویژن کو پیش کریں ۔ کانگریس قائد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ حفاظتی اقدامات کے لئے رقم مختص کریں ، 1.42لاکھ مخلوعہ جائیدادوں کو پر کریں اور مسافرین کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ ریل تحفظ بد نظمی کا شکار ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ حادثات ٹرینوں یا ڈبوں کا پٹریوں سے اتر جرنا اور مسافرین کے تحفظ پر مکمل لا پرواہی ، انڈین ریلویز میں ایک نیا معمول بن گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کے28بڑے حادثات ہوئے ہیں، جن میں259لوگ ہلاک اور دیگر973زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کے اقتدار پر فائز ہونے کے بعد سے یہ صورتحال رہی ہے ۔2016-17ء کے دوران ٹرین کے پٹریوں سے اتر جانے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک دہے کے دوران سب سے زیادہ رہی ہے ۔ کانگریس قائد نے یہ بات بتائی ۔ سرجے والا نے بتایا کہ انڈین ریلویز کے1219لائنس سکشنس کا چالیس فیصد حصہ سو فیصد گنجائش سے زیادہ بھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ247لائن سکشنس جہاں ٹرینوں کی زیادہ آمد و رفت رہتی ہے وہاں پر ٹرینوں کی بھیڑ بھاڑ کی شرح اور بھی زیادہ ہے ۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے مطابق کانگریس نے آج کہا کہ اگر وزیر ریلوے سریش پربھو میں ذرہ برابر بھی اخلاقی اصول باقی بچے ہوں تو وہ پانچ دن کے عرصہ میں دو ٹرینوں کے پٹری سے اتر جانے کے بعد انہیں اپنے عہدہ سے مستعفیٰ ہوجانا چاہئے ۔

مالیگاؤں دھماکہ کیس، کرنل پروہت 9 برس بعد جیل سے رہا
ممبئی
پی ٹی آئی
لگ بھگ نو برس کی جیل کاٹ کر لیفٹننٹ کرنل سری کانت پرساد پروہت آج نوی ممبئی کی تلوجہ جیل سے رہا ہوگیا ۔ سپریم کورٹ نے2008کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں اسے ضمانت منظور کی تھی ۔ لگ بھگ پونے گیار بجے جیل سے باہر آنے کے بعد پروہت کو ایک کار میں لے جایا گیا ۔ ملٹری پولیس اور آرمی کوئیک ریسپانس ٹیم، پروہت کو ملٹری اسٹیشن قلابہ، جنوبی ممبئی لے گئی۔29ستمبر2008کو مالیگاؤں میں جو شمالی مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کا فرقہ وارانہ حساس ٹیکسٹائل ٹاؤن ہے ۔ بم دھماکہ میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پروہت نے کل کہا تھا کہ وہ بہ عجلت ممکنہ فوجی ملازمت پھر سے شروع کرنا چاہتا ہے ۔ اس نے کہا تھا کہ میرے دو خاندان ہیں ۔ ایک فوج اور دوسرا میری فیمیلی، جس میں بیوی، دو بیٹے، بہن اور ماں شامل ہیں۔ پروہت نے کہا کہ فوج نے مجھے مایوس نہیں کیا۔علیحدہ اطلاع کے مطابق2008مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے ملزم لیفٹننٹ کرنل پروہت نے آج ممبئی کے فوجی یونٹ کو اپنی واپسی کی اطلاع دی ۔ فوجی ذرائع نے یہاں بتایا کہ انہوں نے ممبئی کے آرمی سدرن کمانڈر کے رابطہ یونٹ کو اس بات کی اطلاع دی جب کہ وہ شہر کے ایک فوجی ادارہ میں قیام پذیر ہیں ۔ یونٹ میں ان کے قیام کے دوران مختلف تحدیدات رہیں گی ، جن میں خود یونٹ میں ان کی نقل و حرکت بھی شامل ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی ہیڈ کوارٹرس ان کی سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظوری کا جائزہ لے گا اور اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس بات کافیصلہ کیاجائے گا کہ آیا خدمات سے ان کی معطلی کو منسوخ کیاجائے یا نہیں ۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ان کے تحفظ کے لئے انتظامات کے بارے میں سوال پر ذرائع نے بتایا کہ انہیں امکانی سیکوریٹی خطرہ کے پیش نظر فراہم کی گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں