این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں - حریت کانفرنس کی شدید مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-18

این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں - حریت کانفرنس کی شدید مذمت

سری نگر
یو این آئی
بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس نے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ذریعے حریت راہنما محمد شفیع ریشی اور دیگر کاروباریوں اور عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے ڈالنے کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حریت نے کہا کہ اگرچہ پہلے الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ ، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین او ر شاہد الاسلام کے گھروں سے کوئی قابل اعتراض شئے نہیں ملی، تاہم بے بنیاد الزامات میں پھنساھنے کے لئے حق خود ارادیت کی آواز بلند کرنا ہی ہندوستان کے لئے یہاں سب سے بڑا جرم تصور کیاجاتا ہے اور سیاسی انتقام گیری میں بھارت کی سرکار یہاں اپنے گماشتوں کو بطور سہولت کار استعمال میں لاکر جموں کشمیرمی قبرستان جیسی خاموشی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سے ہونے والی مبینہ ٹیرر فنڈنگ کی جانچ کے سلسلے میں این آئی اے نے بدھ کے روز وادی میں مشتبہ افراد کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن شرو ع کرتے ہوئے گرمائی دارالحکومت سری نگر اور شمالی کشمیر کے دو اضلاع بارہمولہ و کپواڑی میں قریب ایک درجن مقامات پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔حریت کانفرنس نے کہا کہ این آئی اے کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیاجاتا ہے اور اس کے ذریعے یہاں کی مقامی تحریک کو بدنام کروانے کے لئے یہ اونچے ہتھکنڈے آزمائے جاتے ہیں ۔ حریت کے ایک ترجمان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت ان وعدوں کا افیا چاہتی ہے جس کا بھارت نے اقوام عالم کے سامنے کشمیریوں سے وعدہ کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا جو بھی شخص جموں و کشمیر کے اس بد نصیب خطے میں ان وعدوں کی عمل آوری کی بات کرتا ہے یا تو اسے قتل کیاجاتا ہے یا پھر فرضی کیسوں میں پھنسا کر انہیں جیل میں قید کیاجاتا ہے ۔ حریت کانفرنس نے بی جے پی کی ساجے دار جماعت پی ڈی پی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہا س پارٹی نے اقتدار میں آتے وقت، گولی نہیں بولی اور نظریات کی لڑائی ، جیسے نعرے بلند کئے تھے ، البتہ وہ سب فراڈ ثابت ہوگئے ہیں اور اقتدار کی ہوس میں انہوں نے بولی کے بجائے بے تحاشا گولی سے ہی کام لیا اور دوسروں کے نظریات کا احترام کرنے کے بجائے انہیں بے بنیاد الزامات میں پھنسانے کی خاطر این آئی اے کا بھرپور استعمال کیا، تاکہ ان کے اصل نعرے کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا باقی نہ رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں