حکومت کشمیر میں تنقید اور گولیوں کا استعمال ترک کرے - غلام نبی آزاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-17

حکومت کشمیر میں تنقید اور گولیوں کا استعمال ترک کرے - غلام نبی آزاد

حکومت کشمیر میں تنقید اور گولیوں کا استعمال ترک کرے - غلام نبی آزاد
نئی دہلی
آئی اے این ایس
یوم آزادی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج بتایا کہ حکومت اور بی جے پی کی جانب سے تنقید کرنے اور گولیاں چلانے کی کارروائی ختم کی جانی چاہئے اور انہیں مذاکرات کا آغاز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مودی سری دنیا کے لوگوں کو گلے لگاتے ہیں ، لیکن میں نے انہیں کشمیریوں کو گلے لگاتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا، انہیں چاہئے تھاکہ یہ اقدام وہ پہلے ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ گولیوں اور تنقیدوں کے استعمال سے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی نہیں ہوسکتی اس کی بجائے کشمیریوںکو گلے لگانے اس کی یکسوئی ہوسکتی ہے ۔ لیکن حکومت اور بی جے پی گولیوں اور تنقید کا استعمال کررہی ہے ۔ سینئر کانگریسی قائد غلام نبی آزاد نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے قبل ازیں تجویز پیش کی تھی کہ مذاکرات کے دروازے کو کشادہ رکھنا چاہئے لیکن یہ کارروائی دو فریقی ہے اور اسے اسی طرح حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں سے مذاکراتی کارروائی تعطل کا شکار رہی ہے ۔ حکومت فوجی کارروائی پر یقین رکھتی ہے اور سنگ پریوار کے حامی چنندہ چینلز پر کشمیریوں کو برا بھلا کہتے ہیں ۔ یہ دونوں اقدامات وہی کررہے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ گولیوں اور تنقیدوں کا استعمال ترک کردیں اور دوسروں سے اس کی روک تھام کا مطالبہ نہ کریں دریں اثناء کانگریس نے گورکھپور ہاسپٹل اموات کو آفت سماوی جیسا قرار دینے کی پاداش میں وزیر اعظم نریندر مودی پر آج کڑی تنقید کی اور بتایا کہ اس کے بجائے انہیں ملک کے لوگوں سے معذرت خواہی کرنی چاہئے تھی ۔ کانگریس نے اس المناک واقعہ کی تحقیقات سپریم کورٹ جج کی زیر نگرانی کروانے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں لیکن ہمیں توقع تھی کہ وزیر اعظم گورکھپور المیہ پر ریاستی حکومت کی جانب سے ملک کے عوام سے معذرت خواہی کریں گے لیکن مودی نے اس کا سرسری حواہ دیتے ہوئے اسے آفات سماوی جیسا قرار دیا۔ کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ آفت سماوی نہیں بلکہ انسان کی برپا کردہ آفت ہے ۔

Government should stop bullets, brickbats: Congress on Kashmir

کشمیر میں 12 مقامات پر این آئی اے کے دھاوے
نئی دہلی، سری نگر
آئی اے این ایس
نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہار شنبہ کے دن جموں و کشمیر کے بارہ مقامات پر دہشت گرد فنڈنگ کی اپنی جاریہ تحقیقات کے سلسلہ میں دھاوے کئے۔ تلاشیاں سری نگر، بارہمولہ، اور ہند واڑہ میں لی گئیں تاکہ پاکستان سے یہاں کے عسکریت پسند گروپس کو فنڈنگ کا پتہ چلے ۔ کشمیر کے ممتاز تاجر ظہور وٹلی کے تین قریبی ساتھیوں پر دھاوے ہوئے ۔ وٹلی پر این آئی اے کی پہلے سے نظر ہے اور ان سے پوچھ تاچھ ہوچکی ہے ۔ گروگرام دہلی اور سری نگر میں وٹلی کے بنگلوں پر جون میں دھاوے ہوچکے ہیں ۔ کشمیر کے ایک ممتاز وکیل شفیع رشی اور ممتاز تاجر پیر زادہ نبی کے دفتر اور بنگلوں پر بھی دھاوے ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وٹلی رشی اور نبی کے خلاف ثبوت پایا گیا ہے ۔ یو این آئی کے بموجب این آئی اے نے پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر پی او کے سے مبینہ دہشت گرد فنڈنگ کے سلسلہ میں وادی کشمیر میں آج بارہ مقامات پر بشمول سرکاری ملازمین اور وکیل کے مکانات پر دھاوے کئے ۔ حکومت نے 21جولائی کو ٹریڈ فیسیلیٹیشن سنٹر، سلام آباد( اری) میں ایک ٹرک سے منشیات بر آمد ہونے پرپاکستانی مقبوضہ کشمیر کی34کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ اسی دوران یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ این آئی اے اور ای ڈی کے دھاوے کشمیر میں تاجر برادری پر بندش لگانے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں ، کشمیر اکنامک الائنس) کے ای اے) نے دھمکی دی ہے کہ دھاوے فوری نہ روکے گئے تو احتجاج کیاجائے گا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ این آئی اے نے ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے دارالحکومت سری نگر، تنگ مارگ(ضلع بارہمولہ) اور ہنڈواڑہ(ضلع کپواڑہ) میں بارہ مقامات پر دھاوے کئے ۔ وادی کشمیر میں جن پر دھاوے ہوئے ان کے ان لوگوں سے مبینہ روابط ہیں جن کے خلاف کیسس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع کے بموجب یہ پہلا موقع ہے کہ این آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر صنعتیں پیر زادہ غلام نبی بھٹ کی رہائش گاہوں پر ترہمہ کنزر تنگ مارگ اور پیر باغ سری نگر میں دھاوے کئے ۔ ان کے بھائی غلام محمد بھٹ کے مکان(تنگ مارگ) پر بھی دھاوا ہوا ۔ ہند وڑہ ضلع کپواڑہ میں ایک ڈرائیور کے مکان پر بھی دھاوا ہوا۔ وکیل عبدالرحیم والی کے مکان پر بھی این آئی اے نے دھاوا کیا۔ ڈائرکٹر جنرل سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) آر آر بھٹنا گر نے کہا کہ دھاؤں کا اثر سنگباری اور عسکریت پسندی پر پڑے گا۔ دھاوے ضروری تھے کیونکہ فنڈس کا استعمال دہشت گرد سر گرمیوں کے لئے ہورہا تھا۔ این آئی اے سات علیحدگی پسند قائدین بشمو ل حریت کے دونوں دھڑوں کے ترجمان اور سید علی شاہ گیلانی کے دو لڑکوں اور داماد کو گرفتار کرچکی ہے ۔ 30جولائی کو این آئی اے نے وکیل دیویندر سنگھ بہل صدر نشین جموں و کشمیر سوشیل پیس فورم کے دفتر اور مکان کی تلاشی لی تھی ۔ 10اگست کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے ایک تاجر کے مکان اور اس کی الخدام ٹور اینڈ ٹراویل ایجنسی پر دھاوا کیا تھا۔ یہ دھاوا بیس کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس2014-15کے سلسلہ میں ہوا تھا ۔ اسی دوران این آئی اے کے دھاؤں کی مذمت کرتے ہوئے سری نگر میں علیحدگی پسندوں نے خبر دار کیا کہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ مرکزی حکومت کی من مانی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں