گورکھپور اموات - آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ دینے کانگریس کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-31

گورکھپور اموات - آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ دینے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی
یو این آئی
گورکھپور کے بی آر ڈی ہاسپٹل اور کالج میں بچوں کی اموات کی روک تھام میں ناکامی پر اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ذمہ دا ر قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج اس سلسلہ میں اتر پردیش کے چیف منسٹر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نریندر مودی سے کہا کہ وہ اس معاملہ کی ذمہ داری کا تعین کریں ۔ رکن راجیہ سبھا پرمود تیواری کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اتر پردیش کے کانگریس صدر و رکن پارلیمنٹ راج ببر نے بتایا کہ بی جے پی حکومت بچوں کی اموات پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے اور ہاسپٹل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران19بچے فوت ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی ہاسپٹل میں آکسیجن کی عدم سربراہی سے70بچے فوت ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے ناک تلے بچے مررہے ہیں۔ صرف دو دن قبل سینئر کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے پٹنہ ریالی میں تقریر کرتے ہوئے یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ ہم واقعہ کے پہلے دن سے ہی یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی وزیر حکمرانی ریاستوں جھار کھنڈ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں شیر خوار بچے مسلسل فوت ہورہے ہیں کیونکہ وہاں ان کی دیکھ بھال کے لیے کوئی طریقہ کار موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے وہ تاریک مستقبل اجاگر ہوتا ہے جو قوم کا منتظر ہے ۔ اتر پردیش کے معاملہ میں قوم غیر یقینی مستقبل کے چوراہے پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آدتی ناتھ ، ڈاکٹرس و عہدیداران اموات کے معاملہ میں اپنا اپنا بچاؤ کررہے ہیں اور دوسروں پر الزام ڈال رہے ہیں ۔ بی آر ڈی کے ڈاکٹر سرکاری نوکری کے ساتھ خانگی کلینکس بھی چلارہے ہیں۔ مودی کے نئے ہندوستان میں زندگی کی کوئی قدروقیمت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دور کا نعرہ بہومت لاؤ جان لے جاؤ (اکثریت حاصل کرو اور جان لے لو) ہے۔ اکثریت حاصل کرنے پر بی جے پی کی نظر رہی ہے تاکہ اقتدار ہتھیایاجاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات قتل عام میں دو ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مودی بدستور کام کرتے رہے ۔ لہذا ان حالات میں پانچ سو شیر خوار بچوں کی تعداد ہی کیا ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے عوام یوگی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یوگی ریاست اور اس کے عوام کو روگیوں میں تبدیل کررہے ہیں تاہم ریاست کے افسوسناک حالات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ریاست کے عوام نے چیف منسٹر کی مخالفت میں شدت پیدا کردی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آنگ کاری یوگی برخواست ہو، جیسے نعرے بھی لگا رہے ہیں ۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے مطابق کانگریس نے آج بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں جیسے جھار کھنڈ، اتر پردیش اور راجستھان میں بچوں کی اموات کی بڑھتی تعداد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اموات نہیں ، بلکہ متعلقہ ریاستی حکومتیں ملک کے مستقبل کا قتل کررہی ہیں۔ اے آئی سی سی انچارج برائے جھار کھنڈ و اتر پردیش آڑ پی این سنگھ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جھار کھنڈ کے اولین میڈیکل کالج ایم جی ایم میڈیکل کالج و ہاسپٹل جمشید پور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 60مولودوں کی اموات واقع ہوئی ہیں، جن میں52نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ سرکاری تحقیقات میں ہاسپٹل کی جانب سے لاپرواہی کا پتہ نہیں چلا ، لیکن نوزائیدوں کی دیکھ بھال کے آلات قطعی اطمینان بخش نہیں ہیں ۔ سنگھ کے مطابق ہاسپتل کے چھ انکیوبیٹرس کے منجملہ صرف چار کام کررہے ہیں۔ ہر انکیو بیٹر صرف ایک بچہ کے لئے ہوتا ہے ، جو قبل از وقت پیدا ہوا ہے یا غیر معمولی طور پر کم وزن کا ہو ۔بہر حال ایم جی ایم ہاسپٹل میں ایک ہی انکیو بیٹر میں تین بچوں کو رکھا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے انفیکشن کے امکانات میں اضافہ ہورہا ہے حتی کہ نوزائیدہ بچوں کی اموات بھی واقع ہورہی ہیں۔ جمشید پور چیف منسٹر رگھو برداس کا حلقہ اور چیف منسٹر کے حلقہ میں واقع سب سے بڑے ہاسپٹل کی اگر یہ صورتحال ہے کہ تو یہ اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ جھار کھنڈ کے دیگر اضلاع او ر شہروں کے چھوٹے ہاسپٹلس کی کیا حالت ہوگی ۔ انہوں نے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے بارے میں بھی تفصیلات بیان کیں، جہاں گزشتہ28دن میں133اموات واقع ہوئی ہیں۔ بعد ازاں جھار کھنڈ کے گورنر دروپدی مرمو جنہوں نے شہر کا دورہ کیا تھا ، کہا کہ ان اموات کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے راسجتھان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بانسواڑہ کے قبائلی اکثریتی علاقہ میں گزشتہ پچاس دن کے دوران80بچوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

Gorakhpur deaths: Oppn demands resignation of Yogi Adityanath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں