بہار کے سیلاب مہلوکین کی تعداد 235 تک پہنچ گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-21

بہار کے سیلاب مہلوکین کی تعداد 235 تک پہنچ گئی

بہار کے سیلاب مہلوکین کی تعداد 235 تک پہنچ گئی
پٹنہ
آئی اے این ایس
بہار میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے جب کہ مہلوکین کی تعداد اتوار کے دن235تک پہنچ گئی ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ بہار آفات سماوی سے نمٹنے کے محکمہ کے عہدیدار نے کہا کہ بہار کے18اضلاع کے1965پنچایتوں میں126.87لاکھ افراد171بلاکس کے تحت متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سرکاری اطلاع کے بموجب تا حال7,21,704افراد کا محفوظ مقامات پر تخلیہ کیا گیا ہے ۔ فوج، قومی و ریاستی ڈسزاسٹرررسپانس فورس کی بچا کاری ٹیموں نے یہ کام انجام دیا۔ جب کہ حکومت نے1,358ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں۔ جس میں4,21,824افراد مقیم ہیں۔ سیلاب کے متاثرین کے لئے2,569کمیونٹی کچنس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بڑی دریاں میں طغیانی آگئی ہے جس کے باعث اس کی پشتوں میں شگاف پڑ گئے ہیں اور نئے علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے باعث گزشتہ ہفتہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ سینکڑوں جھونپڑیاں بہہ گئی ہیں۔ نیز عمارتوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہونچا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کی کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔ عہیدار نے کہا کہ سیلابی پانی کے مواضعات میں داخل ہوجانے کے باعث سینکڑوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ نے کے لئے مجبور ہوئے ہیں اور انہوں نے بلند مقامات پر پناہ لی ہے جس میں اسکول کی عمارتیں اور دریاں کے پشتے شامل ہیں۔

ذکیہ جعفری کی درخواست پر گجرات ہائی کورٹ کا آج فیصلہ متوقع
احمد آباد
پی ٹی آئی
گجرات ہائی کورٹ توقع ہے کہ ذکیہ جعفری کی ایک درخواست پر اپنا حکم کل سنائے گی ، جو مقتول کانگریس قائد احسان جعفری کی بیوہ ہیں۔ درخواست میں تحت کی ایک عدالت کے حکم کو چیالنج کیا گیا ہے، جس نے اس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی اور دیگر کو2002ء کے فسادات کیس میں کلین چٹ دے دی تھی ۔ یہ معاملہ9اگست کو فیصلہ سنانے کی فہرست میں شامل تھا لیکن جسٹس سونیا گوگانی جنہوں نے اس کیس کی سماعت کی اسے21اگست تک ملتوی کردیا تھا۔ کیس کی سماعت 3جولائی کو ختم ہوئی تھی ۔ عدالت نے ایک فوجداری نظر ثانی درخواست کی سماعت کی جسے جعفری اور سماجی جہد کار تیستا سیتلواد کی ایک این جی او سٹیزن جسٹس فار پیس نے داخل کی اتھا جس میں تحت کی عدالت کے حکم کو چیالنج کیا گیا تھا ۔ اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کی طرف سے2002کے فسادات کے پیچھے وسیع تر مجرمانہ سازش کے مبینہ الزام کی مذکورہ ٹیم کے ذریعہ کلین چٹ دی گئی تھی۔ درخواست گزاروں نے اس کیس کی تازہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں