نوجوان 2019ء میں تبدیلی لائیں - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-29

نوجوان 2019ء میں تبدیلی لائیں - ممتا بنرجی

کولکتہ
یو این آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال مس ممتا بنرجی نے آج2019ء کے عام انتخابات کے ذریعہ مرکز میں ہندوستان میں نئی قیادت کے ذریعہ تبدیلی لانے کا اپیل کی۔ انہوں نے نوجوانوں اور طلبہ سے کہا کہ وہ اس جدو جہد میں اہم کردار ادا کریں ۔ ترنمول چھاترا پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ نوجوان اور طلبہ ملک کے مستقبل ہیں اور وہ2019ء میں مرکز میں ملک میں تبدیلی کی قیادت کریں ۔ انہوںنے طلباء اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشیل میڈیا پر سر گرم رہتے ہوئے مرکز میں بی جے پی جھوٹے بیانات کا جواب دیں ۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کی خانگی زندگیوں میں بیجا مداخلت کررہی ہے۔ حق رازداری پر س پریم کورٹ کی ستائش کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی عدلیہ کی شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اولین پارٹی ہے جس نے مرکزی حکومت کی حاکمانہ پالیسیوں جیسے آدھار کارڈ اور خانگی دستاویزات کا انکشاف کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی مخالفت کرنے پر مرکز نے ان کی حکومت کے تئیں سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی ، سی پی آئی ایم رشتہ کو ناکام بنادیا ہے ۔ مثال کے طور پر ہم نے دارجلنگ میں نیم فوجی دستوں کے8کمپنیاں متعین کرنے کی خواہش کی تھی لیکن مرکز نے صرف چار کمپنیاں فراہم کی اور جب بی جے پی حکمرانی والی ریاست کے لئے چالیس بٹالین تعینات کئے گئے لیکن اس کے باوجود تیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ پہلے آپ اپنی مدد کرتے ہیں اور اتر پردیش اور پنچ کلا کی حفاظت کرتے ہیں اس کے بعد ہماری اشارہ کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پنچ کلا واقعہ پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنچ کلا میں بی جے پی، ایک واقعہ پر قابو نہیں پاسکی۔ تیس سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اگر کوئی واقعہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت میں رونما ہوتا ہے تو فوج کو فوری تعینات کردیاجاتا ہے لیکن غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں اس طرح کی مدد نہیں کی گئی ۔ ممتا بنرجی جو کل ہند ترنمول کانگریس کی صدر نشین بھی ہیں، نے کہا کہ عوام کی خدمت کے تئیں ترنمول نرم گرم ہے ۔ ہم نرم ہیں لیکن اگر کوئی اپنی راستہ سے بھٹک جائے تو ہم ان کے لئے گرم ہیں ۔ ہم نے34برسوں سے بائیں بازو کے خلاف جدو جہد کی ہے اور اب بائیں بازو کی جماعتیں، دائیں بازو کی جماعتوں کے آگے سر نگوں ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام نے راون کے خلاف لڑائی کی تھی، رحیم کے خلاف نہیں ۔ جھوٹے رام دہلی سے آتے ہیں اور بام(بائیں بازو) ان کے مل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کی تعمیر کرنے کے لئے عوام سے رابطہ کریں ۔ کیوں کہ لک کی قیادت کی باگ ڈور مستقبل میں جن ہاتھوں میں جائے گی وہ طلبا برادری سے ہوگا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے سیاسی کیرئیر کی شروعات بھی طالب علم کے دور سے ہوئی تھی ۔ زندگی صرف طلب علم کا نام نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ضروری ہے کہ بہتر انسان بنایاجائے۔ ممتا بنرجی نے سوامی ویکانند کے حوالے سے کہا کہ سوامی جی نے کہا تھا کہ اخلاقی اقدار کی تعمیر زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ28اگست کی تاریخ بہت ہی یادگار اور اہم دن ہے۔ ہم نے اسی دن طالب علموں کو اپنے ساتھ جوڑنے کی شروعا ت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج منی پاور کے ذریعہ فیس بک کو سیاسی جماعتوں نے فیک بک بنادیا ہے ۔ طلبا اس کا مقابلہ کرنے کے لئے سامنے آئیں اور سماجی کو حقیقت سے باخبر کریں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی موت سے زندگی تک آدھار کارڈ کو لازمی کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس کے ذریعہ ہماری نجی زندگی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ آپ کہا ں جارہے ہیں، کسی سے بات کررہے ہیں اور کیا کھارہے ہیں یہ سب آدھار کارڈ کے ذریعہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جب آپ کے موبائل کی تفصیلات کوئی ہیک کرلے تو اس وقت کیا ہوگا ۔ اس وقت آپ کی رازداری کا کیا ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ لیڈر صرف تقریر کرتے ہیں، راشن نہیں دیتے ہیں، اچھے دن کہاں ہیں؟عوا م اب م ٹھائی تک کھا نہیں سکتے ہیں۔ ان پر ٹیکس کا بوجھ لگادیا گیا ہے ۔ ہم لوگ ٹوائیلیٹ سے ڈیجیٹل تک کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور بی جے پی والے ان کاموں کا صرف سہرا لیتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان لیڈروں کی جگہ اچھے لیڈران کی آمد صرف ان کے طلباء کے درمیان سے ہوگی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان لوگوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پراجکٹ شروع کیا تھا اور اس کے لئے سو کروڑ روپے مختص کیا گیا۔ یعنی ایک ریاست کے لئے25کروڑ ۔ ظاہر ہے کہ ان روپیوں کا کیا ہوگا۔ جب کہ مغربی بنگال میں بچیوں کو آگے بڑھانے کے لئے5000ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔دوسری جانب ممتا بنرجی نے دہلی میں ضمنی انتخاب میں بوانہ سے عام آدمی پارٹی کے امید وار کی جیت پر چیف منسٹر اروند کجریوال کو مبارکباد پیش کیا۔

Bengal to lead drive for BJP ouster from Delhi in 2019, says Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں