مہاراشٹرا میں وسط مدتی انتخابات - امیت شاہ کے ریمارکس پر شیوسینا برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-20

مہاراشٹرا میں وسط مدتی انتخابات - امیت شاہ کے ریمارکس پر شیوسینا برہم

19/جون
ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے صدر امیت شاہ کے اس بیان کی مذمت کی کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر مہاراشٹرا میں قبل از وقت انتخابات عمل میں آتے ہیں تو بی جے پی کامیاب ہوگی ۔ اس کے علاوہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی اپنے صدارتی امید وار کو بھی کامیاب کروا سکتی ہے شیو سینا نے کہا کہ لیکن حیرت ہے کہ بی جے پی کشمیر میں ایک دن کو بھی محفوظ نہیں بنا سکی۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ امیت شاہ اور ان کی ٹیم کی نظر مہاراشٹرا میں درمیانی مدت کے انتخاب پر لگی ہوئی ہے لیکن ہمیں درمیانی مدت کے انتخابات کے بجائے کشمیر میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر اور دارجلنگ کے تشدد پر تشویش ہے ۔ امیت شاہ پر شیو سینا کی سخت تنقید امیت کے صدر شیو سینا کی قیامگاہ ماتو شری پر ادے ٹھاکرے سے ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آئی ۔ شیو سینا نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کم کب تک سیکوریٹی فورسس کے شہید جوانوں کی گنتی کرتے رہیں گے ۔ امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ مہاراشٹرا حکومت پانچ سال تک جاری رہے گی ۔ لیکن آیا کشمیر ہندوستان کے نقشہ میں موجود رہے گا ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کھلے عام سپاہیوں پر حملہ آور نوجوانوں کی تائید کررہی ہیں اور کشمیر کی موجودہ صورتھال کے لئے جوانوں کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔ جب شیو سینا کسانوں کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس پر قوم پرستی کے موقف اختیار کیا جاتا ہے اور ہمیں سبق سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ لیکن بی جے پی کی جانب سے محبوبہ مفتی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہاجاتا ۔ اس کے بجائے ہنوز محبوبہ مفتی کی تائید کی جارہی ہے ۔ مہاراشٹرا کو ترجیح نہیں دی جانی چاہئے۔ وادی کشمیر میں صورتحال ہاتھوں سے نکل گئی ہے اور دارجلنگ جہاں معصوم افراد ہلاک کئے جارہے ہیں ۔ کوئی بھی مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کے ساتھ سیاسی اختلافات رکھ سکتا ہے لیکن کوئی بھی ایسی صورتحال میں اپنی سیاسی قوت بڑھانے کی کوشش نہیں خرتا ۔ شیو سینا نے مزید کہا کہ مہاراشٹرا میں جو کچھ بھی ہورہا ہے ، اس سے درمیانی مدت کے انتخابات ہوسکتے ہیں ۔ امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مہاراشٹرا میں حکومت قائم کریں گے۔ آپ پہلے اپنا صدر منتخب کریں ۔

Shiv Sena Slams BJP Chief Amit Shah on mid-term polls in Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں