اترپردیش راجستھان گجرات زیادہ مالی خسارہ والی ریاستیں - آر بی آئی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-25

اترپردیش راجستھان گجرات زیادہ مالی خسارہ والی ریاستیں - آر بی آئی رپورٹ

24/جون
ممبئی
پی ٹی آئی
آر بی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب ملک کی سب سے گنجان آبادی والی ریاست اتر پردیش اور بڑی ریاست راجستھان کے مالی خسارہ کے باعث سال2016ء میں ملک کی ریاستوں کے مجموعی مالی خسارہ میں شدید اضافہ کے ساتھ4,93,360کروڑ روپے ہوگیا ۔ جب کہ یہ خسارہ مالی سال1991ء میں18,790کروڑ روپئے تھا۔ آج جاری کردہ آر بی آئی کے شماریاتی اشاعت کی دوسری اشاعت جس کا عنوان ہینڈ بک آف اسٹاٹکس آن اسٹیٹس2016.17ء ہے، کے مطابق ملک کی ریاستوں کے بجٹ میں4.93ٹریلین روپے کے فرق کو مال سال2017ء کے میں کم کرنے کی تحریک پائی گئی ہے ۔ اتر پردیش کا مالی سال91ء میں خسارہ3,070تھا جومالی سال2016ء میں بڑھ کر64,320کروڑ روپئے تھا اور اب اس میں بہتری آنے کے بعد مالی سال2017ء میں مالی خسارہ49,960کروڑ روپئے ہوگیا ۔ گزشتہ سولہ برسوں کے اعداد و شمار کے مطابق راجستھان کا مالی سال1991ء میں مجموعی مالی خسارہ 540کروڑ روپے تھا اب اس میں شدید اضافہ ہوکر مالی سال2016ء میں67,350کروڑ روپئے ہوگیا ۔ مہاراشٹر جو ملک کی سب سے زیادہ شہری آبادی والی اور صنعتی ریاست ہے کا مالی خسارہ سال1991ء میں 1020تھا، اس میں سال2016تک زبردست اضافہ کے ساتھ37,950کروڑ روپئے ہوگیا تاہم اس صورتحال میں سال2017ء میں بہتری آئی اور سال2017ء میں مہاراشٹرا کا مالی خسارہ کم ہوکر35,030کروڑ روپے ہوگیا ۔ دوسری طرف تجزیاتی اعداد و شمار کے مطابق ریاست گجرات جہاں مسلسل صنعتکاری ہورہی ہے، کا مالی خسارہ مالی سال1991ء میں صرف1,800کروڑ روپئے تھا جب کہ سال2016ء میں مالی خسارہ میں شدید اضافہ کے ساتھ22,170کروڑ روپے ہوگیا۔اور مالی سال 2017ء میں اس خسارہ میں مزید اضافہ کے ساتھ گجرات کا مجموعی مالی خسارہ24,610کروڑ روپے ہوگیا ۔ ایک اور ریاست جس کے مالی خسارہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے وہ آندھرا پردیش ہے ۔ مالی سال2017ء میں آندھرا پردیش کے مالی خسارہ20,500کروڑ روپے رہا جب کہ گزشتہ سال2016ء میں ریاست کا مجموعی مالی خسارہ17,000کروڑ روپئے تھا۔ جب کہ مالی سال1991ء میں آندھرا پردیش کا مالی خسارہ صرف970کروڑ روپئے تھا۔ اسی طرح ریاست ٹاملناڈو کی بھی صورتحال ہے ۔ یہاں مالی سال2017ء مین مجموعی مالیاتی خسارہ40,530کروڑ روپئے رہا ۔ جب کہ گزشتہ سال2016ء میں ریاست ٹاملناڈو کا مالی خسارہ32,320ء کروڑ روپئے تھا، بہار نے اپنے مالی خسارہ میں بہتری ظاہر ہوئی ۔ سال2017ء میں بہار کا مجموعی مالی خسارہ16,010ء کروڑ روپئے تھا جب کہ گزشتہ سال2016ء میں یہ خسارہ20,510کروڑ روپئے تھا ۔ شدید قرض میں ڈوبی ریاست مغربی بنگال نے اپنی مالی حالت میں بہتری لائی ہے۔ مالی سال2017ء میں مغربی بنگال کا مالی خسارہ19,360کرو ڑ روپئے رہا جب کہ سال2016ء میں یہ خسارہ25,180کروڑ روپئے تھا۔

RBI: States' fiscal deficit soars to Rs 4.93 trillion in FY16

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں