گورنر بہار رام ناتھ کویند این ڈی اے کے صدارتی امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-20

گورنر بہار رام ناتھ کویند این ڈی اے کے صدارتی امیدوار

19/جون
نئی د ہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے دلت لیڈر اور بہار کے گورنر رام ناتھ کویند کو صدارتی عہدہ کے لئے این ڈی اے کا امید وار بنایا ہے ۔ این ڈی اے کے امید وار کی حیثیت سے منتخب کیا ۔ توقع ہے کہ وہ23جون کو اپنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے تقریباً دو گھنٹے طویل اجلاس کے بعد پارٹی صدر امیت شاہ نے کہا کہ این ڈی اے کی پسند سے سیاسی جماعتوں کو واقف کروادیا گیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس نام پر سبھی اتفاق کریں گے ۔ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی صدر کانگریس ونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اس مسئلہ پر بات کی ہے اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دلت لیڈر کے انتخابات کے لئے ان سے تائید حاصل کی ہے ۔شاہ نے تاہم یہ بتانے سے انکار کردیا کہ بی جے پی کی اعلیٰ پالیسی ساز کمیٹی کی میٹنگ میں مزید کن ناموں پر غوروخوض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کویند کو صدارتی امید وار بنانے کا فیصلہ مودی کی قیادت میں منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع بشمول بی جے پی قائدین کے کانگریس اور دیگر اپوزیشن قائدین سے ہوئے تبادلہ خیال کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے عہدے کے لئے اجلاس میں کوئی غوروخوض نہیں کیا گیا۔ صدر جمہوریہ کے عہدے کا انتخاب17جولائی مقرر ہے جب کہ نائب صدر کا عہدہ اگست میں خالی ہوگا۔ 72سالہ کویند آر ایس ایس کے سابق لیڈر و سپریم کورٹ کے وکیل رہ چکے ہیں ۔ وہ بی جے پی دلت مورچہ اور آل انڈیا قلی سماج کے سابق صدر تھے ۔ انہوں نے پارٹی میں ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اتر پردیش میں2014ء کے انتخابات کے لئے امیت شاہ کو جنرل سکریٹری انچارج مقرر کئے جانے کے بعد ان سے قربت حاصل کرلی تھی۔ اگست2015ء میں انہیں بہار کا گورنر نامزد کیا گیا اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرلیا ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جنتادل یوکویند کی تائید کرے گی یا نہیں ۔ اس بارے میں پوچھے گئے سوا ل پر شاہ نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ سوال کیا ہے ، یہ بات جنتادل یو کو طئے کرنا ہے۔ کانگریس نے دلت لیڈر اور گورنر بہار کویند کو امید وار بنانے کا یکطرفہ طور پر اعلان کرنے کے بی جے پی کے طریقہ کار پر تنقید کی ہے ۔ پارٹی لیڈر نے غلام نبی آزاد نے صحافیوں سے کہا کہ اس طرح اچانک اعلان کی توقع نہیں تھی، اپوزیشن جماعتوں نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کی صدارت میں22جون کو ایک اجلاس میں مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تین رکنی پینل کی صدر کانگریس اور دیگر اپویشن قائدین سے ملاقاتوں کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ این ڈی اے مخصوص ناموں سے پہلے اپوزیشن کیمپ سے تبادلہ خیال کرے گا، آج کی تبدیلی خود امید وار کی طرف سے اعلان کے برابر ہے ۔

نئی دہلی
پی ٹی آئی
شیو سینا کو چھوڑ کر این ڈی اے شرکا نے آج صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لئے رام ناتھ کویندکو امید واری کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں غیر متاثر ہیں اور انہوں نے اپنی تائید کے بارے میں تجسس برقرار رکھا ہے اور اپنا مشترکہ امید وار کھڑا کرسکتی ہے ۔ ایک ایسی وقت جب شیو سینا کی جانب سے تجویز کردہ دو نام(آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور ممتاز ماہر زراعت ایم ایس سوامی ناتھن) کو مسترد کردیا گیا ہے ، پارٹی چیف ادھو ٹھاکر نے کہا کہ محض ووٹ بینک کی سیاست کے لئے ایک دلت امید وار کو منتخب کیا گیا ہے ۔ شیو سینا 71سالہ کویند کی تائید کے بارے میں منگل کو اپنا فیصلے کرے گی۔ کانگریس نے اتفاق رائے کے لئے بی جے پی کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ اپوزیشن جماعتیں22جون کو اپنے اجلاس کے بعد امید وار کے بارے میں فیصلہ کریں گی ۔ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے ۔ سی پی آئی ایم نے بھی کہا کہ بی جے پی نے یکطرفہ طور پر رام ناتھ کو یند کو امید وار بنایا اس دوران بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی نے اعلان کیا کہ دلت امید وار کے تعلق سے وہ منفی موقف اختیار نہیں کریں گی ۔

Presidential election: Bihar Governor Ram Nath Kovind is NDA candidate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں