پنامہ کیس - نواز شریف کو ہٹانے کی منظم سازش کا شبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-12

پنامہ کیس - نواز شریف کو ہٹانے کی منظم سازش کا شبہ

11/جون
لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان میں دستوری ادارہ جات کے پس پردہ موجود چند افراد وزیرا عظم اعظم نواز شریف کو انتہائی حساس پنامہ پیپرس کیس کو استعمال کرتے ہوئے قومی سیاست سے ہٹانے کی منظم سازش کررہے ہیں ۔ حکمراں پی ایم ایل۔ این پارٹی نے آج یہ الزام لگایا۔ اندرون ایک ہفتہ یہ دوسرا موقع ہے کہ شریف کی پارٹی میں پاکستان کے طاقتور اداروں پر منتخب حکومت کو ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا ہے ۔ الزام میں یہ بھی کہاجارہا ہے کہ دستور اداروں میں موجود بعض افراد طاقتور فوج اور عدلیہ کی مدد سے انہیں قومی سیاست سے الگ تھلگ کردینے کے درپہ ہے ۔ شریف نے5جون کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف چند افراد سازش رچ رہے ہیں ۔ ان کی وزیر اطلاعات مریم اور نگ زیب نے بعد ازاں بر سر عام نظم و نسق کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سوشیل میڈیا پر شریف کے فرزند کی تصاویر پیش کرتے ہوئے شریف خاندان کو بدنام کرنے توہین آمیز مہم چلا ئی جارہی ہے ۔ نواز شریف کے فرزند وفاقی عدلیہ اکیڈیمی میں جے آئی ٹی کا سامنا کررہے ہیں ۔شریف کے ایک رشتہ دار اور مملکتی وزیر برائے آب و برقی عابد شیر علی نے آج کہا کہ چند افراد سیاسی منظر نامہ وزیر اعظم کو ہٹانے کی سازش کررہے ہیں۔ نواز شریف کے بغیر سیاسی منظر کے کسی فیصلہ کو ہم قبول نہیں کریں گے ۔ شریف کے خلاف پنامہ اسکینڈل کے تحت جاری تحقیقات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ اس کو استعمال کرتے ہوئے شریف کے بغیر سیاسی منظر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس میں سپریم کورٹ جیسے ادارہ جات کے بعض افراد ملوث ہیں۔

Panama case organized conspiracy to remove Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں