ہندوستان ایمرجنسی کو فراموش نہیں کر سکتا - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-26

ہندوستان ایمرجنسی کو فراموش نہیں کر سکتا - وزیراعظم مودی

25/جون
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں1975میں کانگریس کے دور حکومت میں ملک میں نافذ کردہ ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ کے یہ سیاہ ایام تھے۔ مودی نے کہا کہ یہ کالی رات ملک کے جمہوری نظام پر ایک زبردست حملہ تھی۔25جون کی رات لگائی گئی ایمر جنسی کو یاد کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ42برس پہلے کی اس رات کو کوئی بھی جمہوریت پسند ہندوستانی فراموش نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا ایک طرح سے ملک کو قید خانہ میں تبدیل کردیا گیا ۔ مخالف آواز کو کچل دیا گیا تھا ۔ جے پرکاش نارائن سمیت ملک کے معزز لیڈروں کو جیلوں میں بند کردیا گیا تھا۔ عدلیہ نظام بھی ایمر جنسی کے اس خوفناک سائے سے بچ نہیں سکا تھا۔ اخباروں کو تو پوری طرح عضو معطل بنادیاگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت ایک نظام ہے اور ایک سنسکار بھی ہے۔ اس کے تئیں مسلسل بیداری ضروری ہے ۔جمہوریت کو نقصان پہنچانے والی باتوں کو بھی یاد کرنا ہوتا ہے اور جمہوریت کی اچھی باتوں کی سمت میں آگے بڑھنے ہوتا ہے ۔ اس دوران مودی نے ایمر جنسی پر لکھی گئی اٹل بہاری واجپائی کی نظم بھی سنائی۔ انہوں نے نوجوانوں اور جمہوریت سے محبت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے ہمیشہ بیدار رہیں۔ انہوں نے کہا آج کی صحافتی دنیا کے طلبا ، جمہوریت میں کا م کرنے والے لوگ، اس سیاہ عرصے کوباربار یاد کرتے ہوئے جمہوریت کے تئیں بیداری میں اضافہ کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں اور کرتے بھی رہنے چاہئیں۔موجودہ دور میں جرنلزم کے طلبہ اور جمہوریت کے علمبرداروں کو چاہئے کہ اس سیاہ دور سے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں ۔ اس موقع پر مودی نے عید اور جگناتھ رتھ یاترا کی مبارکباد پیش کی۔ مودی نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کئے ۔ نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر آج انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خوشیوں کو بانٹنے کا مہینہ ہے، آئیے ہم سب مل کر اس مقدس تہوار سے ترغیب لے کر خوشیوں کے خزانوں کو بانٹتے چلیں ۔ اورملک کو آگے بڑھاتے چلیں۔اس موقع پر انہوں نے اتر پردیش کے ضلع بجنور کے مسلم اکثریتی دیہات مبارک پور کا ذکر کیا جس میں اس دیہات کے مسلمانوں نے رمضان کے دوران ا پنی رقم سے بیت الخلاء کی تعمیر کروائی اور حکومت کی جانب سے بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے فراہم کردہ سترہ لاکھ روپے کی رقم بھی واپس کرتے ہوئے خود اپنے صرفہ سے بیت الخلاء کی تعمیر کروائی ۔ مودی نے کہا کہ میں مبارک پور کے عوام کو تہ نیت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے رمضان کے اس مقدس مہینے سے استفادہ کرتے ہوئے سماجی بہبود کا کام کیا ہے ۔ ان کی ہر چیز قابل تقلید ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مبارکباد کو ان افراد نے کھلے حوائج ضروریہ سے پاک کردیا۔ انہوں نے کھلے عام رفع حاجت سے مبرا ہونے پر سکم، ہماچل پردیش اور کیرالا کی بھی ستائش کی ۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب کے دوران ایمر جنسی سے متعلق ریمارکس پر کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو یاد رہنا چاہئے کہ بی جے پی کے دوران حکومت میں ملک کو اس وقت غیر معلنہ ایمر جنسی کا سامنا ہے ۔ کل ہند کانگریس کے ترجمان ٹام واڈا کان نے کہاکہ کانگریس نے توثیق 1975مین ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ کی توثیق کرتی ہے جو ایک غلطی تھی ، اس سے ہم نے سبق سیکھا ہے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم ایمر جنسی کو یاد رکھنے کی بات کرتے ہیں ۔ ہاں، ہم نے ایمر جنسی کو یاد رکھا ہے لیکن انہیں بھی ملک مین غیر معلنہ ایمرجنسی کو یاد رکھنی چاہئے ۔ ترجمان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے میں ناکام رہیں تو تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ۔ اب ملک کو ایمر جنسی جیسے ہی حالات کا سامنا ہے ۔ کانگریس قائد نے این ڈی ٹی وی کے مالک پرنوائے رائے کی رہائش گاہ اور دیگر مقامات پر سی بی آئی کے دھاؤوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں میڈیا پر شکنجہ کستے ہوئے ملک میں غیر معلنہ ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔
PM Modi recalls Emergency, says India will never forget the dark days

ملک میں آج عیدالفطر - پرنب مکرجی ، حامد انصاری اور مودی کی مبارکباد
نئی دہلی
پی ٹی آئی
عیدالفطر پیر کو پورے ملک میں منائی جائے گی۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے یہ اعلان کیا ، سید احمد بخاری نے کہا کہ بہار، مغربی بنگال، آسام اور اتر پردیش میں آج شوال کا چاند نظر اگیا اس لئے کل یعنی پیر کو عید منائی جائے گی۔ جموںو کشمیر میں بھی پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی ، عید گاہ، حضرت بل اور دوسرے مقامات پر عید کے زبردست اجتماعات کی امید ہے ۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے بعض دوسرے ملکوں میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکبا ددی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عید کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص ملک و بیرونی ملکوں میں رہنے والے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ انصاری نے اپنے پیام میں کہا کہ یہ بھائی چارگی اور عوام کے درمیان سوجھ بوجھ کے روایتی اظہار کا موقع ہے۔ وہ اس موقع پر ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا د دیتے ہیں اور نیک تمنائیں ظاہر کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عیدالفطر اور جگناتھ یاترا کے تہوار کی عوام کو مبارکبا ددی۔ ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ماہ رمضان خیر خیرات ، خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنے کا مہینہ ہے اور آپ دوسروں میں جتنی خوشیاں بانٹے گے خوشی اتنی ہی بڑھے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں