کارٹوسیٹ-2 سٹیلائٹ خلا میں روانہ - ہندوستان کی فوجی طاقت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-24

کارٹوسیٹ-2 سٹیلائٹ خلا میں روانہ - ہندوستان کی فوجی طاقت میں اضافہ

23/جون
سری ہری کوٹہ، آندھرا پردیش
یو این آئی
ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ایجنسی( اسرو) کے پی ایس ایل وی سی 38راکٹ نے آج یہاں ستیش دھون خلائی مرکز سے ارضیاتی سروے سٹیلائٹ کارٹوسیٹ۔2اور30دیگر چھوٹے سٹیلائٹ کے ساتھ اڑان بھری۔ اسرو نے بتایا کہ28گھنٹے کی الٹی گنتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس لانچنگ گاڑی نے صبح نو بج کر انتیس منٹ پر پرواز کی ۔ کارٹوسیٹ۔2سٹیلائٹ سرحد پر ہونے والی ہر ایک سر گرمی کی نگرانی رکھے گا اور اس سے ہندوستان کی فوجی طاقت میں اضافہ ہوگا ۔ لانچ کیے گئے712کلو گرام وزنی کارٹوسیٹ۔2سیریز کے اس سٹیلائٹ کے ساتھ تقریبا 243کلو گرام وزنی 30دیگر سٹیلائٹ کو بھی ایک ساتھ لانچ کیا گیا ۔ پی ایس ایل وی سی38کے ساتھ بھیجے گئے ان تمام سٹیلائٹس کا مجموعی وزن تقریبا955کلو گرام ہے ۔ ان سٹیلائٹس میں آسٹریا ، فن لینڈ ، اٹلی، جاپان، لاٹویہ، لتھوانیا ، بیلجیم ، چلی ، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی ، سلوواکیہ، برطانیہ ، امریکہ اور تیرہ دیگر ممالک کے کل29چھوٹے سٹیلائٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہندوستانی چھوٹا سٹیلائٹ بھی شامل ہے۔ اسرو کے مطابق قطبی سٹیلائٹ لانچ جہاز( پی ایس ایل وی) کی یہ40ویں پرواز ہے۔ پی ایس ایل وی سی۔38نے تمام سٹیلائٹس کو زمین سے505کلو میٹر اور قطبی شمسی جامد مدار(پولرسن سنکرونس اور بٹ) میں کامیابی سے چھوڑ دیا ۔ پی ایس ایل وی کی، ایکس ایل، ترتیب میں یہ سترہ ویں پرواز تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی۔38کو کامیاب طور پر داغے جانے پر آج ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم اور خلائی سائنسدانوں کو مبارک باد دی ۔ پی ایس ایل وی سی۔38کے کامیاب تجربہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ اسرو کو پی ایس ایل وی کی چالیس وہں کامیاب پرواز کے ذریعہ پندرہ ممالک کے31مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ آپ نے ہمارا سر بلند کیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی۔38کے کامیاب تجربہ پر اسرو اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر کامیاب مشن سے اسرو خلائی ٹکنالوئی کو عام لوگوں کے نزدیک لاکر اس کا قابل قدر استعمال کررہی ہے ۔ ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم کے پی ایس ایل وی سی۔38راکٹ نے آج یہاں ستیش دھون خلائی مرکز سے ارضیاتی سروے سٹیلائٹ کارٹوسیٹ۔2 اور تیس دیگر چھوٹے سٹیلائٹ کے ساتھ صبح نو بج کر انتیس منٹ پر اڑان بھری ۔ کارٹوسیٹ۔2 سٹیلاٹ سرحد پر ہونے والی ہر ایک سر گرمی کی نگرانی رکھے گا اور اس سے ہندوستان کی فوجی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

ISRO: Sixth Cartosat-2 satellite launch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں