مستقبل کے انفراسٹرکر پر حکومت کی توجہ مرکوز - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-18

مستقبل کے انفراسٹرکر پر حکومت کی توجہ مرکوز - وزیراعظم مودی

17/جون
مستقبل کے انفراسٹرکر پر حکومت کی توجہ مرکوز: مودی
کوچی میٹرو ریل کا افتتاح۔ وزیر اعظم کا خطاب
کوچی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوچی میٹرو کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد اسے قوم کے نام معنون کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہری منصوبہ سازی میں مثالی تبدیلی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی دو طرفہ تبدیلی لائی جائے جس سے عوام مرکوزیت کے ساتھ اراضی استعمال کرسکیں اور یہی اراضی کو ٹرانسپورٹ کے لئے بھی استعمال کرسکیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پر عزم ہمہ مقصدی و ہمہ پہلو پر اگتی(پرو، ایکٹیو گورننس اینڈ ٹائملی ایمپلی منشن) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے میری حکومت ملک میں انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکو زکئے ہوئے ہے۔ مودی نے کہا کہ پرگتی میں اجلاس کے دوران میں نے خود سے آٹھ لاکھ کروڑ روپے مالیتی175پراجکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی رکاوٹوں کو دور کردیا۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت مستقبل کے انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جس میں لوجس ٹیکس، ڈیجیٹل اور گیاس بھی شامل ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز ملیا لم زبان میں کرتے ہوئے کہا کہ کوچی میٹرو کے افتتاحی تقریب میں شامل ہونے پر انہیں مسرت ہورہی ہے ۔ اس قابل فخر موقع پر میں کوچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے بحر عرب کی ملکہ شہر کوچی کبھی تجارت کا مرکز ہوا کرتا تھا ۔ آج بھی یہ شہر کیرالا کا تجارتی دارالحکومت کہلاتا ہے ۔کوچی میٹرو ریل لمٹیڈ( کے ایم آر ایل) مرکز اور ریاست کے، پچاس ، پچاس شراکت داری سے تعمیر کی گئی ہے ۔ کوچی میٹرو کے پراجکٹ کے لئے مرکز نے2000کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ اس میٹرو کے کوچس سے میک ان انڈیا کا اظہار ہوتا ہے ۔ ان کو چوس کو چینائی کے قریب السٹوم میں تیار کیا گیا ہے جس میں ہندوستان کی70فیصد شراکت داری ہے ۔
Government has placed special focus on overall infrastructure, PM Modi


مویشیوں پر پابندی کے خلاف حکومت گوا مرکز کو مکتوب روانہ کرے گی
پاناجی
پی ٹی آئی
گوا حکومت نے مرکز کو مویشی مارکٹ میں مسالخ کے لئے جانوروں کی خریدی اور فروخت پر پا بندی عائد کرتے ہوئے حالیہ جاری کئے گئے اعلامیہ پر کچھ اعتراضات سے واقف کرانے کے لئے مکتوب تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زراعت کے وزیر وجے سر دیسائی نے کہا کہ اس اعلامیہ کی وجہ سے مقامی افراد کے ذہنوں میں خدشات پید اہوئے ہیں ، میں نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر منوہر پاریکر سے تبادلہ خیال کیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ وہ مرکز کو اس مسئلہ پر ایک مکتوب تحریر کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مکتوب میں مویشیوں پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون میں شامل کئے گئے نئے ضوابط پر اعتراضات کے علاوہ ان کی درستگی کے لئے چند مشورے بھی دئیے جائیں گے ۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ اس اعلامیہ کی وجہ سے گوا کے عوام کے ذہنوں میں ایک خدشہ پیدا ہوا ہے کہ حکومت ہر ایک کو سبزی خور بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوا میں قابل لحاظ آبادی گوشت خور ہے ۔ اس لئے ان کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے اس خدشہ کو دور کرنا ضروری ہے ۔ سردیسائی نے بتایا کہ مرکزی وزیر نے منوہر پاریکر سے اس سلسلہ میں بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اعلامیہ پر اپنے اعتراضات سے بذریعہ مکتوب مرکز کو واقف کرائیں۔ مرکز نے حال ہی میں اعلامیہ جاری کراتے ہوئے مویشی مارکٹ سے مسالخ کے لئے جانوروں کی فروخت پر پابندی لگائی ہے ۔
پاناجی
پی ٹی آئی
شیو سینا بیف بین کے مسئلہ پر محتاط موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اس تعلق سے کسی نتیجہ پر پہنچنے سے قبل ریاستوں کے اعتماد میں لے۔ شیو سینا ترجمان سنجے راوت نے صحافیوں سے کہا کہ مختلف ریاستوں کی جانب سے بیف بین کے بارے میں مختلف خیالات سامنے آرہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کو اس تعلق سے کوئی موقف اختیار کرنے سے قبل مختلف ریاستوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں